نصرت الاخبار

1873ء میں جاری ہونے والا اردو اخبار

نصرف الاخبار 1873ء میں دہلی سے نکلنے والا اردو زبان کا ایک ہفت روزہ اخبار تھا جس کے مدیر مولوی سید نصرت علی تھے۔یہ بڑا بے باک اور حق گو پرچہ تھا۔ اس میں حالات حاضرہ کے حوالے سے تحریروں کا ناقدانہ جائزہ لے کر جرات مندی سے تبصرہ کیا جاتا تھا۔ ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ نصرت الاخبار میں اس نوعیت کی تحریریں جا بجا چھپتی تھیں جن میں اہلِ ہندوستان کو ولائتی مصنوعات کے مقابلے میں دیسی مصنوعات کے استعمال اور فروغ پر زور دیا جاتا تھا۔[1]

نصرت الاخبار
قسمہفت روزہ
مدیرمولوی سید نصرت علی
آغاز1873ء
زباناردو
صدر دفتردہلی، برطانوی ہندوستان

حوالہ جات

ترمیم
  1. محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 57