نصیر الدین دہلوی شاہ اسحاق دہلوی کے داماد اور شاگرد تھے۔ جنگ بالاکوٹ کے بعد شاہ اسحاق نے ان کو تحریک مجاہدین کی قیادت و امارت کے لیے بھیجا۔ انگریزوں اور سکھوں سے کئی لڑائیوں میں شرکت کی، ستھانہ میں 1841ء میں وفات پائی۔ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ابتدا میں انہی سے بیعت تھے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. محمود احمد برکاتی: حیات شاہ محمد اسحاق، شاہ ابو الخیر اکیڈمی، دہلی، 1992ء، صفحہ 69-70۔