نعت ریسرچ سینٹر

نعت کی تحقیق، ترویج و اشاعت کا ادارہ

نعت ریسرچ سینٹر کراچی، پاکستان میں واقع ایک غیر سرکاری علمی، تحقیق و ادبی ادارہ ہے، جس کا قیام 1994ء میں نامور نعت خواں، شاعر اور نقاد سید صبیح الدین رحمانی کی کوششوں سے ہوا۔ اس ادارے کے قیام کا مقصد نعت اور نعتیہ ادب کا فروغ و اشاعت ہے۔ یہ ادارہ اب تک 90 سے زائد کتب شائع کر چکا ہے۔ یہ ادارہ صبیح رحمانی کی ادارت میں ایک شش ماہی جریدہ نعت رنگ شائع کرتا ہے جس میں غیر مطبوعہ نعتیہ و حمدیہ شاعری، نعتیہ ادب کے بارے میں تحقیقی، تنقیدی اور علمی مضامین شائع کیے جاتے ہیں۔ صبیح الدین رحمانی اس ادارے کے بانی و جنرل سیکریٹری اور ممتاز شاعر و نقاد ڈاکٹر عزیز احسن ڈائریکٹر ہیں۔[1]

نعت ریسرچ سینٹر
قِسمعلمی و ادبی ادارہ
مقصدنعتیہ و حمدیہ ادب کی تحقیق و اشاعت
ہیڈکوارٹرگلستان جوہر، کراچی
مقام
دفتری زبان
اردو
ویب سائٹhttp://naatkainaat.org

مطبوعات

ترمیم
  • کراچی کا دبستانِ نعت
  • نعت کی تنقیدی و تحقیقی جہات
  • نعت نامے
  • فنِ اداریہ نویسی اور نعت رنگ
  • پاکستانی زبانوں میں نعت-روایت اور ارتقا
  • اردو حمدیہ ادب کا اجمالی جائزہ
  • امیر مینائی کی نعت
  • مدحت نامہ
  • غالب اور ثنائے خواجہ
  • کلیاتِ عزیز احسن
  • عہدِ رسالت میں نعت
  • اردو حمد و نعت ہر فارسی شعری روایت کا اثر
  • دبستانِ فلم کے نعت نگار
  • اردو نعتیہ ادب کے انتقادی سرمائے کا تحقیقی مطالعہ
  • پاکستان میں اردو نعت کا ادبی سفر
  • اردو ادب کا تنقیدی و تحقیقی تناظر
  • ترقی پسند تحریک کے شعرا کی نعتیہ شاعری
  • اردو میں معراج نامے
  • پاکستانی اردو غزل میں حمدیہ و نعتیہ عناصر
  • عقیدت کے پھول
  • نعت کے تخلیقی زاویے
  • ریاضِ حمد و نعت
  • نصابِ غلامی
  • نعت ادب: مسائل و مباحث (صبیح رحمانی کے نام موصولہ مکاتیب کا موضوعاتی و تجزیاتی مطالعہ)
  • اردو نعت اور چند ادبی تحریکیں
  • تنقیدِ نعت: نیا تناظر، نئی تفہیم
  • اردو نعت کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ
  • ڈاکٹر عزیز احسن اور مطالعاتِ حمد و نعت
  • صبیح رحمانی کی نعتیہ شاعری: فکری و تنقیدی تناظر
  • اردو نعت میں تجلیاتِ سیرت
  • اردو شاعری میں واقعہ معراج

نعت ریسرچ سینٹر پر ہونے والے جامعاتی سطح پر تحقیقی کام

ترمیم
  • فروغِ نعت میں نعت ریسرچ سینٹر پاکستان کا کردار، مقالہ برائے ایم فل، مقالہ نگار: صاحبزادہ علاؤ الدین صابری، نگرانِ مقالہ: ڈاکٹر سید غضنفر احمد، شعبہ قرآن و سنہ، کلیہ معارفِ اسلام، جامعہ کراچی، 2022ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "نعت ریسرچ سینٹر، کراچی تعارف"