نعمان اعجاز پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیلیوژن اور فلمی اداکار ہیں۔ وہ 14 فروری 1965 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ پی ٹی وی کے سینیئر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کو شہرت ڈراموں میں اداکاری سے ملی۔ آج کل وہ دنیا نیوز کے سیاسی مزاحیہ پروگرام مذاق رات کی میزبانی کر رہے ہیں۔

نعمان اعجاز
تفصیل=
تفصیل=

معلومات شخصیت
پیدائش 14 فروری 1965ء (59 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی ڈویژنل پبلک اسکول
جامعہ پنجاب
فورمن کرسچین کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار ،  فلم اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

نعمان اعجاز لاہور کے علاقے اچھرا میں سنیما گھر کے مینیجر کے ہاں پیدا ہوئے۔ کیتھیڈل ہائی اسکول لاہور سے تعلیم کا آغاز کیا۔ فارمن کرسچن کالج اور قائد اعظم لا کالج سے تعلیم مکمل کی۔ ان کی زوجہ کا نام ربعہ ہے اور وہ تین بچوں کے باپ ہیں۔

عملی زندگی

ترمیم

انھوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور اپنے ابتدائی ڈراموں میں ہی اپنا لوہا منوا لیا۔ بتدریج ترقی کرتے کرتے انھوں نے فلموں میں بھی کام کیا اور آج کل وہ تقریباً ہر ٹی وی چینل کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انھیں بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور وہ کئی غیر ملکی پروگراموں میں مہمانِ خصوصی رہ چکے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم