نعمان بن مالک خزرجی غزوہ بدر میں شریک انصاری صحابی تھے۔ انھیں بنوقوقل کہتے ہیں۔

  • پورا نام النعمان بن مالك بن ثعلبہ بن دعد بن فہر بن ثعلبہ بن غنم بن عوف بن الخزرج ہے۔ ان کے دادا ثعلبہ بن وعد کو قوقل کہا جاتا ہے جو بڑے معزز ومکرم تھے جب کوئی پناہ کے لیے آتا تولفظ قوقل سے پناہ دیتے جس کی وجہ سے بنو سال اور بنو غنم کو قواقلہ کہتے ہیں بیت المال میں ان کی اولاد کو بنو قوقل لکھا گیا تھا غزوہ احد میں شہید ہوئے جب یہ غزوہ احد کے لیے نکلے تو عرض کی یا رسول اللہ اللہ کی قسم میں جنت میں ضرور داخل ہوں گا فرمایا کیسے؟ تو عرض کی کلمہ شہادت پر میرا ایمان ہے اور جنگ سے فرار ہونا میں جانتا ہی نہیں تو فرمایا سچ کہتے ہو شہادت وہیں پر ہوئی[1][2]
نعمان بن مالک
معلومات شخصیت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر ،  غزوہ احد   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ ،مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
  2. اصحاب بدر،صفحہ 204،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور