نفاذ شریعت اور اس کے مسائل

محمد تقی عثمانی کی کتاب

نفاذ شریعت اور اس کے مسائل پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب دراصل تقی عثمانی کے ماہنامہ البلاغ کراچی میں نفاذ شریعت سے متعلق شائع ہونے والے مختلف مقالات کا مجموعہ ہے، جنہیں ان کی افادیت کے پیش نظر کتابی صورت میں یکجا شائع کیا گیا ہے۔ کتاب میں اسلامی دستور کا مفہوم بیان کرنے کے بعد اسلامی مملکت کے بنیادی اصول و دستور کی اسلامی دفعات، شریعت بل اور نفاذ شریعت کی حکمت عملی، اسلامی حکومت کا طریق کار اور پاکستان میں دینی اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ آخر میں نفاذ شریعت کے متعلق مفتی تقی عثمانی سے دوران انٹر ویو پو چھ جانے والے سوالات مع جوابات بھی درج ہیں۔ کتاب کے 148 صفحات ہیں اور 1430ھ میں مکتبہ دار العلوم کراچی سے شائع ہوئی ہے۔[1]

نفاذ شریعت اور اس کے مسائل
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
ویب سائٹmuftitaqiusmani.com

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): 215۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢