نقاب پوش ربقہ
نقاب پوش رِبقہ یا نقاب پوش ربیکا ایک مجسمے کا نام ہے جسے اطالوی مجسمہ ساز جووانی مریا بنزونی نے تراش کر بنایا ہے۔ اس مجسمے میں جس خاتون کی تصویر بنائی گئی ہے وہ مسیحی بائبل کے مطابق اسحاق کی زوجہ رِبقہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بنزونی نے ایسے چار مجسمے بنائے تھے۔ جن میں سے ایک مجسمہ شہر حیدرآباد کے سالار جنگ میوزیم میں موجود ہے۔ سنگ مرمر پر تراشا گیا یہ مجسمہ جدید کلاسیکی فنکاری کا اعلی نمونہ ہے۔[1]
تفصیلات
ترمیمعبرانی بائبل میں رِبقہ نامی خاتون کا اسحاق کی زوجہ کی حیثیت سے ذکر ملتا ہے، وہ اپنی شادی میں شفاف نقاب اوڑھتی ہے۔ چنانچہ اس مجسمے میں بنزونی نے بائبل کے اسی بیان کی تصویر کشی کرنے کی کوشش کی ہے جو واقعتاً فنکاری کا اعلی نمونہ ہے۔ اس مجسمے کی قامت 167 سینٹی میٹر ہے۔ مجسمے کے نچلے حصے میں مجسمہ ساز کا نام، سنہ اور شہر کا نام کندہ کیا گیا ہے۔[1]
خیال ہے کہ بنزونی نے نقاب پوش رِبقہ کے چار مجسمے بنائے تھے۔ جن میں سے ایک حیدرآباد کے سالار جنگ میوزیم میں رکھا ہے۔ دوسرا امریکی ریاست جورجیا کے شہر اٹلانٹا کے عجائب گھر میں ہے۔ تیسرا مجسمہ جس کی تکمیل 1866ء میں ہوئی، امریکی ریاست مساچوسٹس کے برک شائر میوزیم میں ہے۔ چوتھا مجسمہ مشی گن کے ڈیٹرائٹ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ میں ایستادہ ہے۔ سالار جنگ میوزیم کے مجسمے اور دیگر مجسموں میں ایک دلچسپ فرق یہ ہے کہ اول الذکر مجسمے میں رِبقہ نے دائیں ہاتھ سے نقاب اٹھا رکھا ہے جبکہ بقیہ مجسموں میں بائیں ہاتھ سے دکھایا گیا ہے۔[2]
نگار خانہ
ترمیم-
سالار جنگ میوزیم، حیدرآباد کا مجسمہ
-
امریکی ریاست جورجیا کے شہر اٹلانٹا کے عجائب گھر میں ایستادہ نقاب پوش رِبقہ
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "آرکائیو کاپی"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2017
- ↑ "New home for `Veiled Rebecca' - ANDHRA PRADESH - The Hindu"۔ 05 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2017
بیرونی روابط
ترمیم- فلکر کی تصویریں: [1], [2], [3] اور [4]
- ویڈیو
- The Veiled Rebecca at the High Museum of Artآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ photos.michaelecasey.com (Error: unknown archive URL)
- The Hindu feature on the Salar Jung Museumآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindu.com (Error: unknown archive URL)
پیش نظر صفحہ اطالیہ سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |