نمٹز کلاس طیارہ بردار جہاز
نمٹز کلاس طیارہ بردار جہاز (Nimitz class aircraft carrier) امریکی بحریہ میں شامل طیارہ بردار جہازوں کا ایک جتھا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز ہے۔ اس طرح کے امریکا کے پاس 10 جہاز ہیں۔ اس میں 90 طیاروں کے ٹہرنے کی گنجائش ہے۔ یہ ایٹمی ریکٹروں کی توانائی سے چلتا ہے۔ اس میں 5700 تک کے عملے کی گنجائش ہے۔
اس میں جہازوں کو گرانے کے لیے سئی سپیرو (Sea Sparrow) میزائل نصب ہیں۔ اس کی لمبائی 333 میٹر (1092 فٹ) ہے۔ اس کی رفتار 56+ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کلاس کے ایک جہاز کی قیمت 4.5 بلین امریکی ڈالر ہے اور اس کی عمر 50 سال سے زائد ہے۔ اس کا سالانہ خرچہ 160 ملین امریکی ڈالر ہے۔