نواب سدھنوتی سردار سعید خان سدوزئ

نواب سعید خان سدوزئ ریاست جموں کشمیر کی سابقہ قبائلی ریاست سدھنوتی کے دسویں قبائلی سردار و نواب تھے [1] جو اپنی سخاوت کی وجہ سے اپنے قبائل میں منفرد پہچان رکھتے ہیں نواب سعید کے دور حکومت سدھنوتی نے سب سے زیادہ ترقی کی آپ نے سدھنوتی کے پندرہ قلعوں میں سے چار شاندار قلعے تعمیر کرائے [2][3] جن میں قلعہ آئن پونہ، قلعہ دار تروچھ ، قلعہ بارل ، قلعہ بھرانڈ (برہوٹہ) ، شامل ہیں قعلہ دار تروچھ کی بنیاد اگرچہ سدھنوتی کے چھٹے نواب سردار ربنواز خان سدوزئ نے رکھی مگر اس کی مکمل تعمیر و تکمیل نواب سعید خان نے 1590ء میں مکمل کی[4] نواب سعید نے سدھنوتی میں تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ سدھنوتی کو عسکری عروج بھی دیا نواب سعید نے مغلوں اور کشمیر کے چکوں کی جنگ میں چکوں کے خلاف اپنی چار ہزار فوج کے ساتھ مغلوں کا ساتھ دیا جس سے سدھنوتی کو کافی شہرت ملی کیونکہ مغل حکمرانوں نے نواب سدھنوتی کی اس فراخ دلی پر بعد چک حکمرانوں کی شکست نواب سعید خان کو لاکھوں کے نقد انعامات کے ساتھ ساتھ سدھنوتی کی سرحدوں کا بھی ہمشیہ احترام کیا [5]

  1. Watters, Yuan Chawang, Vol I, p .
  2. Gulabnama of Diwan Kirpa Ram: A History of Maharaja Gulab Singh of Jammu & Kashmir, page 41
  3. History of the Punjab Hill States by Hutchison and Vogel, reprinted edition, 2 volumes in 1 Chapter XXIV. 1933 AD
  4. J. S. Grewal (8 اکتوبر 1998). The Sikhs of the Punjab (انگریزی میں). Cambridge University Press. p. 107. ISBN:9780521637640.
  5. تاریخ سدھن قبائل، عارف سدوزئ
نواب سدھنوتی سعید خان سدوزئ
[[File: |frameless|upright=1]]
سردار سعید خان سدوزئ
پیدائش1560ء
سدھنوتی ریاست برطانوی ہند پاکستان آزاد کشمیر
وفات7 اکتوبر 1620ء (60 سال 9 ماہ)
سدھنوتی آزاد کشمیر