نون قبیلے کا مورث اعلیٰ راجا نون جٹ بھٹی تھا۔ راجا نون دراصل جٹ بھٹی خاندان کی شاخ سے چندر ونشی تھا۔ نون گوت ‘گجر، جٹ اور راجپوت تینوں قبائل میں موجود ہے۔ ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے شمال میں وہ نمایاں ہیں ـ۔ان کی ایک شاخ جو ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کی یونین کونسل نوقابل واہ میں آباد ہے۔اس شاخ کا مشہورخاندان رانا اللہ ڈتہ نون کا ہے جو دہلی کے قریب کسی تهانے واہن نامی جگہ سے ہجرت کر کے آئے اور سید جلال نے انھیں مسلمان کیاـ وہ اپنے نام کے ساتھ رانا لگاتے ہیں ـ شجرہ نسب نون،چنڑ, اُتیرا، کانجو اور کلیار کو راج وردھن جٹ بھٹی کے بیٹے دیکهاتا ہے ـ جو الگ الگ ذیلی قبیلوں کے مورث اعلیٰ بنے۔ ایک اور شجرے کی رو سے جے اور اُتیرا دونوں نون اور جکهڑ کے بھائی ہیں۔ نون سرگودھا ساہیوال ملتان لودھراں میں بھی ملتے ہیں جہانپر یہ زراعت پیشہ جاٹ قبیلہ مانے جاتے ہیں۔

نون مشاہیر ترمیم

نون علاقے ترمیم

حوالہ جات ترمیم