ملک فیروز خان نون

پاکستان کے ساتویں وزیرِاعظم

ملک فیروز خان نون 7 مئی 1893ء کو ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے گاؤں ہموکہ میں یپدا ہوئے۔ وہ سر محمد حیات نون کے صاحبزادے تھے۔

ملک فیروز خان نون
تفصیل= Feroz Khan (1893–1970)
تفصیل= Feroz Khan (1893–1970)

ساتویں وزیر اعظم پاکستان
مدت منصب
16 دسمبر 1957 – 7 اکتوبر 1958
صدر اسکندر مرزا
ابراہیم اسماعیل چندریگر
نور الامین
(تقرر 1971)
وزیر دفاع پاکستان
مدت منصب
16 دسمبر 1957 – 7 اکتوبر 1958
نائب اختر حسین
(سیکرٹری دفاع)
ممتاز دولتانہ
محمد ایوب کھوڑو
وزیر خارجہ پاکستان
مدت منصب
12 ستمبر 1956 – 7 اکتوبر 1958
نائب سکندر علی بیگ
(سیکریٹری خارجہ)
حمید الحق چودھری
منظور قادر
وزیر اعلیٰ پنجاب
مدت منصب
3 اپریل 1953 – 21 مئی 1955
گورنر
ممتاز دولتانہ
عبد الحمید خان دستی
گورنر مشرقی پاکستان
مدت منصب
31 مارچ 1950 – 31 مارچ 1953
فریڈرک چالمرس بورن
چودھری خلیق الزماں
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے
مدت منصب
1945 – ستمبر 1946
حکمران جارج ششم
وزیر اعظم ونسٹن چرچل
سیکرٹریٹ تشکیل
سامرین دریناتھ سین
برطانوی نمائندہ برائے پیسفک وار کونسل
مدت منصب
1944 – 1945
حکمران جارج ششم
وزیر اعظم ونسٹن چرچل
Arcot Ramasamy Mudaliar
Digvijaysinhji Ranjitsinhji
وزیر محنت، وائسرائے ایگزیکٹو کونسل
مدت منصب
1941 – 1944
بی این مترا
جگ جیون رام
مملکت متحدہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر
مدت منصب
1937 – 29 دسمبر 1941
بی این مترا
عزیز الحق
معلومات شخصیت
پیدائش 7 مئی 1893ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع شاہ پور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 دسمبر 1970ء (77 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نور پور نون   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت ریپبلکن پارٹی (پاکستان)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ایچی سن کالج
واڈھم کالج، اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  سفارت کار ،  آپ بیتی نگار ،  بیرسٹر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [1]،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 نائٹ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی انڈین ایمپائر [2][3]
 نائٹ بیچلر    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی تعلیم پبلک اسکول بھیرہ ضلع سرگودھا سے حاصل کی۔ 1905ء میں ایچی سن کالج لاہور میں داخلہ لیا۔ 1912ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے انگلستان چلے گئے۔ 1916ء میں ویڈہم کالج آکسفورڈ سے ہسٹری میں بی اے کیا۔ 1917ء میں بیرسٹر بن کر واپس ہندوستان چلے آئے۔ جنوری 1918ء میں سرگودھا سے اپنی پریکٹس کا آغاز کیا۔ جنوری 1921ء تا جنوری 1927ء ہائی کورٹ میں پریکٹس کرتے رہے۔

عملی سیاست

ترمیم

1920ء کے انتخابات میں تحصیل بھلوال سے لاہور لیجسلیٹو کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔ 1925ء کو ہندوستان کابینہ میں دیہی آبادی کے وزیر بنے۔ اس وقت وہ سب سے کم عمر وزیر تھے اور اس عہدے پر دس سال سے زیادہ عرصہ تک فائز رہے اور تقریباً سولہ صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اکتوبر 1931ء کے انتخابات میں وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ جون 1936ء تا ستمبر1941ء لندن میں ہائی کمشنر کے عہدہ پر خدمات سرنجام دیں۔ پہلی بار1938ء اور دوسری بار1939ء میں بین الاقوامی ادارہ کے اجلاسوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ستمبر 1941ء تا ستمبر 1945ء وائسرائے کی کابینہ کے رکن رہے۔ ستمبر 1945ء میں وزیر دفاع کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ نومبر 1946ء کو راولپنڈی سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ نومبر 1947ء میں آئین ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1947 میں قائد اعظم محمد على جناح نے آپ کو اپنے خصوصی نمائندہ کے طور پر مسلم دنیا میں بھیجا۔

اپریل 1950ء تا اکتوبر1952ء مشرقی پاکستان کے دوسرے گورنر رہے۔ 13 اپریل 1953ء تا 21 مئی 1955ء مغربی پنجاب کے تیسرے وزیراعلیٰ رہے۔ 1955ء میں مسلم لیگ چھوڑ کر ری پبلکن پارٹی میں شامل ہو گئے اور اس طرح اپوزیشن میں گئے۔ 12 ستمبر 1956ء کو وزیراعظم پاکستان حسین شہید سہروردی کی کابینہ میں خارجہ امور اور دولت مشترکہ کے محکمے ان کے پاس رہے۔ 1956ء میں ان کی جدوجہد سے سلامتی کونسل میں کشمیر اسمبلی کے لیے انتخابات کی تجویز دس ووٹوں سے منظور ہوئی۔ 18 اکتوبر 1957ء کو آئی آئی چندریگر کی کابینہ میں ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر وزیر امور خارجہ کے عہدہ پر فائز ہوئے ۔

وزارتِ عظمیٰ

ترمیم

11 دسمبر 1957ء کو ابراہیم اسماعیل چندریگر وزارتِ عظمیٰ سے مستعفی ہو گئے اسی روز ملک فیروز خان نون نے بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھایا۔ وزارت عظمیٰ کے علاوہ ان کے پاس دفاع و اقتصادی، دولت مشترکہ، ریاستیں، سرحدی علاقے، امور خارجہ کشمیر اور قانون کے محکمے رہے۔ ان کے دور حکومت میں 8 ستمبر 1958ء کو گوادر کی منتقلی کا مسئلہ حل ہوا اور پاکستان کو دو ہزار چار سو مربع میل کا رقبہ واپس مل گیا۔ صدر پاکستان میجر جنرل سکندر مرزانے 7 اکتوبر 1958ء کو اسمبلیاں، مرکزی پارلیمنٹ، مرکزی اور صوبائی کابینہ توڑ دی ۔

وفات

ترمیم

ملک فیروز خان نون کا انتقال 1970ء میں ہوا۔

تصانیف

ترمیم

ملک فریوز خان نون کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے جن میں کینیڈا، احمقوں سے حصولِ عقل، چشمِ دید، ہندوستان اور آپ بیتی (سوانح عمری) قابل ذکر ہیں۔


سیاسی عہدے
ماقبل  گورنر مشرقی بنگال
1950 – 1953
مابعد 
ماقبل  وزیر اعلیٰ پنجاب
1953 – 1955
مابعد 
عبد الحمید خان دستی
ماقبل  وزیر خارجہ پاکستان
1956 – 1958
مابعد 
ماقبل  وزیراعظم پاکستان
1957 – 1958
مابعد 
عہدہ ختم کر دیا گیا۔ 1971ء میں نورالامین
ماقبل  وزیر دفاع پاکستان
1957 – 1958
مابعد 
  1. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/095628576 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مئی 2020
  2. https://al-3orod.com/store/%D9%86%D9%88%D9%86-noon/
  3. https://couponcodesup.com/store/noon-com-coupons/