نٹشے
اس مضمون یا قطعے کو نطشے میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
نٹشے (Friedrich Nietzsche) (1900-1844) انیسویں صدی کا جرمن فلسفی تھا۔ اس کے خیال میں طاقت ہی انسانی معاملات میں فیصلہ کن عنصر ہے۔ اس نے فوق البشر (Superman) کے تصور کو آگے بڑھایا۔
نٹشے 15 اکتوبر 1844ء کو روکن پرشیا مں پیدا ہوا۔ پرشیا فوجی اور سیاسی لحاظ ایک طاقتور ریاست بنتا جا رہا تھا۔ آسٹریا کو وہ جرمن معاملات سے علٰیحدہ کر چکا تھا۔ 1871ء میں پرشیا نے نپولین کی فتوحات کے نشے میں چور فرانس کو بد ترین شکست دی اور ورسائی پیرس کے مقام پر تمام چھوٹی چھوٹی جرمن ریاستوں کو متحد کر کے جرمن سلطنت کی بنیاد رکھی۔ نطشے اس ابھرتی ہوئی طاقتور جرمن سلطنت کی آواز بن گيا۔