نیرو باجوہ 26 اگست 1980ء کو کینیڈا میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک بھارتی پنجابی اداکارہ، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔[4][5]

نیرو باجوہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 26 اگست 1980ء (44 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرے، برٹش کولمبیا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت کینیڈا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 3   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  فلمی ہدایت کارہ ،  فلم ساز [3]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  پنجابی ،  تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انھوں نے 1998 میں دیو آنند کی بالی ووڈ فلم "میں سولہ برس کی "  سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر کئی بھارتی ڈراموں اور پنجابی فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔ انھوں نے بہت سی تجارتی اور سنجیدہ فلموں میں کام کیا اور اس وقت ان کا شمارکامیاب ترین پنجابی اداکاروں میں ہوتا ہے۔

کیرئیر

ترمیم

جنوری 2013 میں نیرو کی فلم "ساڈی لوسٹوری" ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ بہت سارے پنجابی فلموں کے مشہور ستاروں نے کام کیا۔یہ فلم جمی شیر گل پروڈکشنز کی طرف سے تیار کی گئی جبکہ اس کی ہدایت دھیرج رتن نے دی۔ دلجیت دوسنج نے اس فلم میں ان کے مقابل کام کیا. انھوں نے فلم جٹ اور جولیٹ 2 میں دوبارہ دلجت دوسنج کے  مقابل کام کیا۔ اس فلم نے پنجابی سنیما میں کامیابی کے تمام افتتاحی دن کے مجموعہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔ 8اگست 2013 میں ان کی فلم، "نوٹی جٹز" کو جاری کیا گیا۔ نیرو  نے 2017 میں  خود کو ڈائریکٹر کے طور پر متعارف کرایا،ان کی بطور ڈائریکٹر پنجابی فلم "سرگی" ہے، جس میں انھوں نے بطور ہیروئن اپنی بہن روبینہ باجوہ کو متعارف کروایا۔[6] نیرو "باجوہ اینٹرٹینمنٹز" نامی ایک پروڈکشن کمپنی کی مالک بھی ہیں.

ذاتی زندگی

ترمیم

اس کی دستاویزی فلمی بالی ووڈ باؤنڈ میں، نیرو باجوہ نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے پڑھائی سے بالکل کم دلچسپی ہے اور جو ہائی اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کرلیتی ہے کیونکہ وہ بالی ووڈ گلیمر میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے بمبئی منتقل ہوجاتی ہے۔[7]

انھوں نے اداکار امت صدی کے ساتھ نچ بیلیا میں  بھی حصہ لیا. نیرو باجو نے ہرمکپال کے ساتھ 8 فروری 2015 کو شادی کی۔ نیرو نے 15 اگست 2015 کو اپنی بیٹی عنایہ کور کو جنم دیا۔

فلمیں

ترمیم

میں سولہ برس کی

ساڈی لوسٹوری

جٹ اور جولیٹ 2

ہیر رانجھا

بولی وڈ باؤنڈ

پرنس

سردار جی

نوٹی جٹز

لانگ الائچی

پروپر پٹولہ

حوالہ جات

ترمیم
  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm3434848/ — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جولا‎ئی 2016
  2. بنام: Neeru Bajwa — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/131849
  3. https://www.tribuneindia.com/news/entertainment/as-satinder-sartaaj-and-neeru-bajwa-get-ready-to-team-up-onscreen-with-the-film-kali-jotta-they-share-how-the-project-needed-a-lot-of-love-care-and-space-474602
  4. Prabhneet Kaur (26 August 2015)۔ "From TV actress to Pollywood diva, happy birthday Neeru Bajwa"۔ Hindustan Times۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولا‎ئی 2016 
  5. Aabhas Sharma (21 June 2013)۔ "Jatt di film"۔ Business Standard۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  6. "Sargi Punjabi Movie Review – Jassi Gill, Babbal Rai, Rubina Bajwa | Plot, Story"۔ All About Movies۔ 2017-02-24۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2017 
  7. Paul Townend۔ "Bollywood Bound Movie Review"۔ Canadian Independent Film & Television Publishing Association۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2002