روس کی نیشنل لائبریری نہ صرف ایک قدیم لائبریری ہے جو 27 مئی، 1795ء کو قائم ہوئی بلکہ یہ ملک کی پہلی نیشنل لائبیری بھی ہے۔ یہ لائبریری شمال مغربی روس کے اہم ترین ثقافتی مرکز اور بندرگاہ سینٹ پیٹرز برگ میں واقع ہے۔1931ء میں اس کی جدید عمارت کی تکمیل ہوئی۔

قومی لائبریری، روس
Российская национальная библиотека
The 18th-century building of the library
faces Nevsky Prospekt
Map
59°56′01″N 030°20′08″E / 59.93361°N 30.33556°E / 59.93361; 30.33556
محل وقوعروس
ٹائپقومی کتب خانہ
قیام1795 (229 برس قبل) (1795)
Reference to legal mandateDecree of the Government of the Russian Federation authorizing the Statute of the Federal State Institution "The National Library of Russia" (March 23, 2001)
مجموعہ
مجموعہBooks, journals, newspapers, magazines, official publications, sheet music, sound and music recordings, databases, maps, postage stamps, prints, drawings, manuscripts and media.
ذخیرہ کتب36,475,000 items (15,000,000 books)
ذرائعLegal deposit of materials published in Russia; "Rossika": materials about Russia or materials published by the people of Russia residing abroad; selected foreign scholarly publications and other materials.
Legal depositYes (Legal Deposit Law)
رسائی اور استعمال
شرائط رسائیReading rooms – free. Russian residents must be 14 or older. Foreign visitors are limited by the period of their visa.
گردش8,880,000 (2007)
آبادی1,150,000 (2007)
دیگر معلومات
مختص رقم569,200,000 RUB ($23,400,000)
مدیرAlexander Vershinin تعديل على ويكي بيانات
ملازمین1,850
ویب سائٹwww.nlr.ru/eng/

کتابوں کی تعداد

ترمیم

اس لائبریری کے مجموعے میں ڈھائی سو زبانوں میں ساڑھے چار کروڑ سے زيادہ کتابیں محفوظ ہيں۔ان میں اردو، ہندی، بنگالی، تاملی اور سنسکرت زبانوں میں بھی لکھی کتابیں شامل ہیں- اگر اس لائبریری میں موجود تمام کتابوں کو تختوں سے نکال کرایک قطار میں رکھا جائے تو اس قطار کی لمبائ 600 کلومیٹر ہوگی-کتابوں کی تعداد کے حوالے سے صرف واشنگٹن کی لائبریری آف کانگریس نیشنل لائبریری آف رشیا سے آگے ہے۔

مخطوطات اور دیگر مواد

ترمیم

یہاں موجود کل مواد، بشمول کتب، جرنلز، رسائل، نقشے، ڈاک ٹکٹ، موسیقی کے ریکارڈز، ڈرائنگز اور پینٹنگز کی تعداد 6 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے۔ اس لائبریری میں مخطوطوں کا مجموعہ بیش قیمت ہے- درحقیقت یہ قدیم جواہرات کے قومی مجموعے سے زيادہ قیمتی ہے- بہت پرانے مخطوطوں کے علاوہ اس مجموعے میں عظیم روسی شاعروں اور نثرنگاروں کے قلمی نسخے بھی محفوظ ہيں جن میں الیکساندر پوُشکیِن، فیودر دستایوسکی، لیو توسلتوئ کانام لینا ضروری ہے- اس کتب خانے میں لاثانی کتابوں کا خاص الگ شعبہ ہے-وہاں ایسی نادر کتابیں محفوظ ہیں جن کے دنیا میں کوئی ایک یا دو نمونے موجود ہیں- مثال کے طور پر ان میں 1487 میں ہالینڈ کے شہر اینٹورپ میں شائع شدہ عیسائ عبادتوں کے دو مجموعے اور 15 ویں صدی کے ہسپانوی ادیب سروانتس کے افسانوں کا دو جلدوں پر مشتمل مجموعہ جو کارک درخت کے پتوں پر چھپا تھا، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس لائبریری میں بے شمار نجی ذخائر بھی جمع ہیں جو روسی بالشوویک انقلاب کے بعد سرکاری تحویل میں لے لیے گئے تھے۔

لائبریری کے پرانے نام

ترمیم

اس لائبریری کو تاریخ کے مختلف ادوار میں ”امپیریل پبلک لائبریری‘‘ (1795ء سے 1917ء تک)، ”رشین پبلک لائبریری‘‘ (1917ء سے 1925ء تک) اور ”سٹیٹ پبلک لائبریری‘‘ (1925ء سے 1992ء تک) جیسے ناموں سے پکارا جاتا رہا ہے۔

اہمیت

ترمیم

اس لائبریری کا شمار دنیا کی عظیم ترین لائبریریوں میں ہوتا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے کتب خانوں میں سے ایک ہے-لائبریری مواد کے حوالے سے یہ روس کی دوسری بڑی لائبریری ہے۔اس لائبریری نے نے موجودہ دور میں بہت ترقی کی۔ اسے قائم ہوئے دو سوسال سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے۔ اس کی کتابیں بہت قیمتی ہیں۔ ہر روز سات ہزار سے زائد افراد ماسکو کے اس کتب خانے میں آتے ہیں۔یہ رشیا کا معلوماتی، تحقیقی اور ثقافتی مرکز بھی ہے۔

لائبریری کتابوں کے کیٹلاگ کارڈ کے ہزاروں سیٹ تیار کرتی ہے جو ویٹی کن لائبریری اور لائبریری آف کانگرس میں تبادلہ کے طور پر بھیجے جاتے ہیں۔ روس میں دنیاکے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کتابوں کی اشاعت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ عظیم لائبریری روسی ناشروں کی تمام مطبوعات کی ایک ایک کاپی وصول کرتی ہے۔ سوئٹزر لینڈمیں چھپنے والی تمام مطبوعات کی ایک ایک کاپی اس لائبریری میں رضاکارانہ طور پر جمع ہوتی ہے۔ یہ لائبریری نئی مطبوعات کی ایک ماہانہ فہرست بھی شائع کرتی ہے اور اس کے علاوہ ببلیو گرافی اور سو سے زیادہ کتب خانوں کے یونین کیٹلاگ کی تیاری کے فرائض بھی انجام دیتی ہے۔

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

http://dunya.com.pk/index.php/special-feature/2017-12-29/20393#۔W_10btszbIUاخذ شدہ نتاریخ 27 نومبر 2018

en:National Library of Russiaاخذ شدہ نتاریخ 27 نومبر 2018

http://www.visit-petersburg.ru/en/showplace/196921/اخذ[مردہ ربط] شدہ نتاریخ 27 نومبر 2018

https://kitaabnama.org/2600اخذ[مردہ ربط] شدہ نتاریخ 27 نومبر 2018

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/WeirdNews/421149اخذ شدہ نتاریخ 27 نومبر 2018