نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان

انسان کی پیدائش اسلام پر ہے اور اسلام ہی وہ آفاقی مذہب ہے جو پوری انسانیت کو درست سمت پر چلنے کے لیے ہر لمحہ رہنمائی کرتا ہے کہاں گئے سوشلزم کے پچاری آ ج روس ٹوٹ چکا سرخ سویر ا چھٹ چکا اور سبز انقلاب آج بھی اپنی آب وتاب سے قائم ودائم ہے بے شک اللہ ہی کی ذات باقی رہنے والی ہے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ملک خداد اد پاکستان کے محنت کشوں کی ایسی تنظیم ہے جو نہ صرف مزدوروں کے مسائل حل کرتی ہے بلکہ انھیں ان کی آخرت سنوارنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے 9نومبر 1969ء کو جب نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان (این ایل ایف) کی تاسیس ہو ئی تو اس وقت مزدور تحریک میں سوشلزم کا طوطی بولتا تھا اور اسلام کا نام لینا ایک مذاق سمجھا جاتا تھا لیکن اپنے قیام کے ایک ماہ بعد ہی اللہ نے این ایل ایف کو پی آئی اے کی یونین پیاسی کی صورت میں ایسی عظیم الشان کامیابی عطا کی اس کے بعد اسلامی مزدور تحریک اپنے جوبن پر رہی اور آج بھی الحمد للہ اپنی آب وتاب سے اسلام کی سربلندی اور مزدوروں کے حقوق کے لیے بر سر پیکار ہے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے کارکنان کی نظریاتی تربیت چونکہ جماعت اسلامی کے بانی امام سید ابو الا علی مودودی نے کی اس وجہ سے اس کو جماعت اسلامی کی ذیلی یا برادر تنظیم بھی تصور کیا جاتا ہے