نیلم چندرا
نیلم چندرا [1][2][3] ایک ہندوستانی شاعر اور لکھاری ہیں۔ انھوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے کہانیاں بھی لکھیں۔ وہ ہندی کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی فکشن لکھتی ہیں۔ انھیں بہت سے ایوارڈ ملے جن میں 2014 میں رابندرناتھ ٹیگور انٹرنیشنل ایوارڈ بھی شامل ہے جو ایکسپریس پبلیکیشنز، کیرالہ کی طرف سے دیا گیا۔
نیلم چندرا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 جون 1969ء (55 سال) ناگپور |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنفہ ، بچوں کی ادیبہ ، شاعر |
درستی - ترمیم |
وہ آئی ای ایس آفیسر بھی ہیں اور یونین پبلک سروس کمیشن کی جوائنٹ سیکٹری کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔ پونے میٹرو کے جنرل مینجر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
ابتدائی زندگی اور کیرئیر
ترمیمچندرا نے بچوں کے لیے کہانیاں ، شاعری اور ہندی ، انگریزی زبان میں افسانوی کہانیاں تحریر کی ہیں۔ انھوں نے چار ناول ، ایک ناولٹ اور افسانوں کے پانچ مجموعہ ، شاعری کے پانچ مجموعہ اور دس بچوں کی کہانیوں کی کتابیں لکھی ہیں اور ابھی قلم کی رفتار تھمی نہیں۔ ٹیگور ایوارڈ کے علاوہ انھیں مشہور شاعر گلزار کی طرف سے شاعری کے ایک مقابلے میں انعام دیا گیا۔ یہ شاعری مقابلہ کونسلٹ جنرل متحدہ ریاست ممبئی نے "شاعری سماجی تبدیلی" کے عنوان پر کروایا تھا۔
"میرے سجن سن ، سن " گانے کے بول لکھنے پر انھیں پاپولر چوائس ایوارڈ ریڈیو سٹی کی طرف سے ملا۔
تخلیقات
ترمیمنظموں اور غزلوں کی فہرست
ترمیم- رشتے محبت کے
- پنکھڑیاں
- چندا
- زندگی کے قلم سے
- گیت گاتا چل
- آشا کے پنکھ
- پریت پکھی
- دل سے
- رامبھا
- بلبلے خیالوں کے
- رجو رانو اور سورج مکھی
- میں ہوا ہو گئی ہوں
- کترنیں زندگی کی
- میں بہنے لگی ہوں
- میں نے رنگ دیے الفاظ
- میں نے تراشے ہیں الفاظ
- رنگی میں تیرے رنگ میں
- اک سحر امید بھری
- زندگی کا الاؤ
- اک شمع ہر دم جلتی ہے
- آج بادل بن برس جانا ہے
اعزازات
ترمیم- رابندر ناتھ ٹیگور انٹرنیشنل شاعری ایوارڈ
- شنکر کی دھن پر میرے سجن سن سن گانے کے بول لکھنے پر پاپولر چوائس ایوارڈ
- فارسب انڈیا 2014 کی لسٹ میں نام
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑
- ↑ "रोजमर्रा की घटनाओ ने लिखवाई कविताएँ: नीलम" (بزبان الهندية)۔ New Delhii: Navodaya Times۔ April 27, 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2018
- ↑ "Book Review: Neelam Saxena Chandra's Silhouette of Reflections" (PDF)۔ The Criterion-monthly magazine-vol.5, issue 1۔ February 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2014
بیرونی روابط
ترمیم- Official websiteآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ neelamsaxenachandra.in (Error: unknown archive URL)
- ‘My daughter gave birth to the story-teller in me’ on Millennium Post
- Neelam Saxena Chandra's Interview on DD National