نیناسیمون
موسیقی کی دنیا کی ایک بہت بڑی ہستی Jazz اور Blues گلوکارہ۔ نینا کا تعلق یوں تو امریکا کی ریاست نارتھ کیرولینا سے تھا لیکن لیکن وہ خاصے عرصے سے فرانس میں رہائش پزیر رہیں انیس سو پچاس کی دہائی میں انھوں نے اس وقت کے امریکی معاشرے میں پائے جانے والے نسلی تعصب کا سامنا کیا اور غیر معمولی طور پر نیویارک کے ایک بہت ہی مایہ ناز موسیقی کے اسکول میں پیانو کی تربیت حاصل کی۔ وہ امریکا میں نسلی تعصب کے خلاف جاری تحریکوں سے وابستہ رہیں اور متنازع شخصیت میلکم ایکس کے ساتھ بھی ان کا رابطہ رہا۔
نیناسیمون | |
---|---|
(انگریزی میں: Nina Simone) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Eunice Kathleen Waymon) |
پیدائش | 21 فروری 1933ء [1][2][3][4][5][6][7] |
وفات | 21 اپریل 2003ء (70 سال)[1][2][3][4][5][6][7] |
وجہ وفات | سرطان پستان |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
نسل | امریکی افریقی [8][9] |
عارضہ | بائی پولر ڈس آرڈر |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جولیارڈ اسکول |
پیشہ | گلو کارہ - گیت نگارہ ، گلو کارہ ، ریکارڈنگ آرٹسٹ ، حامی شہری حقوق |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [10] |
شعبۂ عمل | کمپوزنگ ، پرفارمنگ آرٹس |
اعزازات | |
اعزازی ڈاکٹریٹ |
|
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ[11][12] | |
درستی - ترمیم |
انیس سو انسٹھ میں انھوں نے اپنا پہلا گانا گایا جس کے بعد ان کا شہرۂ آفاق گانا ’my baby just cares for me‘ سامنے آیا جو بیسویں صدی کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا قرار دیا جاتا ہے۔ یہ گانا انیس سو اسّی کی دہائی میں ایک بار پھر جاری کیا گیا اور اتنا ہی مقبول ہوا جتنا پہلی بار ہوا تھا۔
نینا سیمون اپنے سخت مزاج کی وجہ سے بہت مشہور تھیں۔ وہ عموماً اپنے کنسرٹ پر بہت تاخیر سے پہنچا کرتی تھیں اور انھوں نے ایک مرتبہ اپنی ریکارڈنگ کمپنی کے مالک پر غصے میں آ کر گولی بھی چلا دی تھی۔
نینا کو ان کے پیانو بجانے کے منفرد انداز اور ان کی مخصوص آواز کی وجہ سے آنے والی صدیوں میں یقیناً بہت چاہت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ ۔
- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/119082071 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0800510/ — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اکتوبر 2015
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13899792d — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6f19kpm — بنام: Nina Simone — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/7373342 — بنام: Nina Simone — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/10584 — بنام: Nina Simone — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/simone-nina — بنام: Nina Simone — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Notable Black American Women
- ↑ عنوان : Biographical Dictionary of Afro-American and African Musicians
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/23301219
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/2944824d-4c26-476f-a981-be849081942f — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اگست 2021
- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/10584 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اکتوبر 2021