نیوزی لینڈ میں رہنے والی ایشیائی قوم

نیوزی لینڈ میں رہنے والے ایشیائی قوم (انگریزی: Asian New Zealanders) کے اجداد آیا نیوزی لینڈ یا ایشیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیوزی لینڈ مردم شماری میں یہ اصطلاح ان لوگوں کے استعمل کی جاتی ہے جن کا کسی نہ کسی طرح کوئی نسلی تعلق ایشیا سے ہے۔ ان میں چینی، کوریائی، جاپانی، فلپائنی، ویتنامی، بھارتی اور پاکستانی شامل ہیں۔[2][3]

نیوزی لینڈ میں رہنے والی ایشیائی قوم
کل آبادی
471,708 (2013)
11.8% of New Zealand's population[1]
گنجان آبادی والے علاقے
آکلینڈ علاقہ، ویلنگٹن علاقہ، کینٹربری، نیوزی لینڈ، وائکاٹو
زبانیں
New Zealand English · ایشیا کی زبانیں
مذہب
بدھ مت · مسیحیت · اسلام · ہندو مت · سکھ مت · East Asian religions · دھرمی ادیان · other religions

1860ء کی دہائی میں چینی مزدوروں نے نیوزی لینڈ کی جانب وہاں کی سونے کی کانوں میں کام کرنے کے لیے ہجرت کی تھی۔ جدید مہاجرین کی ہجرت 1970ء کی دہائی میں شروع ہوئی جب نیوزی لینڈ نے اپنی ہجرت اور غیر ملکی باشندگان کے لیے اپنی پالیسی تخفیف کی۔ 2013ء نیوزی لینڈ مردم شماری کے مطابق نیوزی لینڈ میں کل 471,708 باشندوں نے خود ایشیائی بتاییا۔ زیادہ تر ایشیائی لوگ آکلینڈ میں رہتے ہیں۔[1]

شماریات ترمیم

نیوزی لینڈ میں بسنے والے ایشیائی اقوام میں چینی، بھارتی، فلپائنی، کوریائی زیادہ تعداد میں رہتے ہیں۔ 2013ء میں چینی قوم کا تناسب کل آبادی کا 4 فیصد تھا جبکہ بھارتی کل 3 فیصد تھے۔ 2001ء اور 2013ء کی مردم شماری کے درمیان میں کے وقفے میں ایشیا میں پیدا ہوئے نیوزی لینڈ میں رہنے والے لوگوں کی تعداد بالترتیب 6.6% سے دوگنی بڑھکر 11.8% ہو گئی۔ آکلینڈ جیسے شہروں ان کی آبادی زیادہ رفتار سے بڑھی ہے۔[4]

نیوزی لینڈ میں ایشائی لوگ (2001ء تا 2013ء کی مردم شماری)[5]
نسلیت مردم شماری 2001ء مردم شماری 2006ء مردم شماری 2013ء
نمبر % نمبر % نمبر %
چینی 100,680 2.81 139,731 3.62 163,101 4.07
بھارتی 60,213 1.68 97,443 2.52 143,520 3.58
فلپائنی 11,091 0.31 16,938 0.44 40,350 1.01
کوریائی 19,026 0.53 30,792 0.80 30,171 0.75
جاپانی 10,026 0.28 11,910 0.31 14,118 0.35
فجی انڈین 1,983 0.06 5,616 0.15 10,929 0.27
سری لنکائی 6,042 0.17 7,041 0.18 9,561 0.24
کمبوڈیائی 5,268 0.15 6,915 0.18 8,601 0.21
تھائی 4,554 0.13 6,057 0.16 8,052 0.20
ویتنامی 3,462 0.10 4,770 0.12 6,660 0.17
تائیوانی 3,768 0.11 5,448 0.14 5,715 0.14
ملیشیائی 2,052 0.06 3,537 0.09 4,797 0.12
دیگر ایشیائی 3,927 0.11 2,160 0.06 4,623 0.12
انڈونیشیائی 2,073 0.06 3,261 0.08 4,137 0.10
کل 238,179 6.64 354,552 9.18 471,708 11.76

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "2013 Census – Major ethnic groups in New Zealand"۔ stats.govt.nz۔ 29 جنوری 2015۔ 22 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2016 
  2. Kumanan Rasanathan، David Craig، Rod Perkins (2006)۔ "The Novel Use of 'Asian' as an Ethnic Category in the New Zealand Health Sector"۔ Ethnicity & Health۔ 11 (3): 211–227۔ PMID 16774875۔ doi:10.1080/13557850600565525 
  3. Jawad Syed، Mustafa F. Èzbilgin (2010)۔ Managing Cultural Diversity in Asia: A Research Companion (بزبان انگریزی)۔ Edward Elgar Publishing۔ صفحہ: 485۔ ISBN 978-1-84980-717-3۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2017 
  4. "Rising Asian immigration highlights New Zealand's changing demographics"۔ The Conversation 
  5. "Ethnic group (total responses)، for the census usually resident population count, 2001, 2006, and 2013 Censuses (RC, TA, AU)"۔ Statistics New Zealand