نیو شالوم کنیسہ
نیو شالوم کنیسہ (انگریزی: Neve Shalom Synagogue) (ترکی زبان: Neve Şalom Sinagogu, عبرانی: בית הכנסת נווה שלום; لفظی معنی "نخلستان امن" یس "وادی امن") استنبول، ترکی کے ضلع بےاوغلو کے محلہ قرہ کوئے میں ایک کنیسہ ہے۔ یہ کنیسہ قدیم محلہ غلطہ (موجودہ بےاوغلو ضلع) یہودییوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر بنایا گیا تھا۔ نیو شالوم استنبول کا مرکزی اور سب سے بڑا سفاردی کنیسہ ہے جسے خاص طور پر سبت کو نماز یہودیت، بار متسواہ اور جنازوں اور شادیوں کے لیے بنایا گیا تھا۔
نیو شالوم کنیسہ Neve Shalom Synagogue | |
---|---|
بنیادی معلومات | |
مذہبی انتساب | راسخ العقیدہ یہودیت |
ضلع | غلطہ |
ملک | ترکیہ |
سنہ تقدیس | 1951 |
حیثیت | فعال |
ویب سائٹ | نیو شالوم کنیسہ رسمی ویب سائیٹ |
معمار | Elyo Ventura and Bernar Motola |
تفصیلات | |
گنجائش | 2,000 |