نکولاس ڈیوین (پیدائش: 19 دسمبر 1997ء) نمیبیا کا ایک کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] اس نے 11 اکتوبر 2015ء کو کرکٹ ساوتھ افریقہ صوبائی ایک روزہ چیلنج ٹورنامنٹ میں اپنا لسٹ اے ڈیبیو کیا۔ [2] جنوری 2016ء میں انھیں 2016ء کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے نمیبیا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [3] اس نے 11 جنوری 2018ء کو 2017-18ء سن فوئل 3-روزہ کپ میں نمیبیا کے لیے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ [4] اگست 2018ء میں انھیں 2018ء افریقہ ٹی20 کپ کے لیے نمیبیا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ اکتوبر 2018ء میں اسے بوٹسوانا میں 2018-19ء کے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 افریقہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی سب ریجن گروپ میں نمیبیا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5]

نیکو ڈیوین
ذاتی معلومات
مکمل نامنکولاس ڈیوین
پیدائش (1997-12-19) 19 دسمبر 1997 (عمر 26 برس)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 3)20 مئی 2019  بمقابلہ  گھانا
آخری ٹی202 نومبر 2019  بمقابلہ  آئرلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 16 4 14 23
رنز بنائے 335 297 192 478
بیٹنگ اوسط 22.33 37.12 17.45 21.72
100s/50s 0/1 0/2 0/2 0/2
ٹاپ اسکور 54 85 63 73
کیچ/سٹمپ 11/– 1/– 9/– 15/–
ماخذ: کرک انفو، 8 جولائی 2020ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Niko Davin"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2016 
  2. "CSA Provincial One-Day Challenge, Pool B: Namibia v Boland at Windhoek, Oct 11, 2015"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2016 
  3. "All 16 squads confirmed for ICC U19 Cricket World Cup 2016"۔ International Cricket Council۔ 28 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2016 
  4. "Pool B, Sunfoil 3-Day Cup at Port Elizabeth, Jan 11-13 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2018 
  5. "Namibian squad for World T20 Qualifier"۔ The Namibian۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2018