وائر گیج بجلی کے تاروں کی موٹائی ناپنے کا پیمانہ ہے۔ امریکا میں اسے امریکی وائر گیج (AWG) یا براون اینڈ شارپ وائر گیج بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ برطانیہ میں اسے اسٹینڈرڈ وائر گیج (SWG) کہا جاتا ہے۔ ان دونوں نظاموں میں تار کا نمبر جتنا بڑھتا ہے، تار اتنا ہی باریک ہوتا چلا جاتا ہے۔ بجلی کا تار جتنا زیادہ موٹا ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ کرنٹ لے جا سکتا ہے۔ موٹائی سے مراد گول تار کا قطر (diameter) ہوتا ہے۔ اکثر تار کی عمودی تراش (cross section) بھی تار کی موٹائی بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جیسے چار ملی میٹر اسکوائر (4mm2)۔ کروس سیکشن کے ذریعے ایسے تاروں کی موٹائی بھی بیان کی جا سکتی ہیں جو گول نہ ہوں جیسے بس بار (bus bar)۔
گیج کا لفظ دھاتی چادروں کی موٹائی ناپنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

بجلی کے تاروں کی موٹائی ناپنے کا آلہ۔
اندھیرے میں لی گئی اس تھرموگرام تصویر میں وہ تار اور سرکٹ بریکر کا ایک سرا زیادہ روشن ہے جو زیادہ گرم ہے۔ یہ loose contact کی وجہ سے ہوتا ہے۔
تانبے کے تار کے مقابلے میں ایلومینیئم کا تار گرم ہو کر زیادہ پھیلتا ہے جبکہ اسٹیل بہت کم پھیلتا ہے۔

برطانوی نظام میں 50 نمبر کا تار سب سے باریک ہوتا ہے جس کی موٹائی (قطر) 0.001 انچ ہوتی ہے جبکہ ایک نمبر کے تار کی موٹائی 0.3 انچ ہوتی ہے۔
اگر درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہو تو دو ملی میٹر اسکوائر کا رقبہ رکھنے والا کھلا اور تنہا تانبے کا تار لگ بھگ 15 ایمپیئر تک کا کرنٹ برداشت کر لیتا ہے اور کھلی ہوا میں 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم ہو جاتا ہے۔ کسی تار کی کرنٹ برداشت کرنے کی صلاحیت گرمیوں میں کم اور سردیوں میں بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح کھلے تار زیادہ کرنٹ برداشت کر سکتے ہیں بہ نسبت کونسیلڈ وائرنگ کے۔ تنہا تار زیادہ کرنٹ برداشت کر سکتا ہے بہ نسبت گچھے کی حالت میں۔

بازار میں دستیاب بیشتر تار انڈرگیج ہوتے ہیں یعنی اگر ڈبے پر تار 4mm2 لکھا ہوتا ہے تو ڈبے کے اندر سے نکلنے والا تار اس سے کافی کم موٹا ہوتا ہے۔

ایصالیت

ترمیم

کسی موصل (conductor) کی ایصالیت (conductivity) سے مراد اس تار کی کرنٹ لے جانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
اگر تار کی موٹائی اور لمبائی برابر ہو تو چاندی کا تار تانبے کے تار سے 6 فیصد زیادہ کرنٹ لے جا سکتا ہے جبکہ ایلومینیم کا تار تانبے کے تار سے 39 فیصد کم کرنٹ لے جاتا ہے۔
لیکن اگر موٹائی اور لمبائی کی بجائے وزن اور لمبائی برابر ہو تو ایلومینیم کا تار کافی موٹا ہو جاتا ہے کیونکہ ایلومینیم تانبے سے بہت ہلکا ہوتا ہے۔ اب اس کی کرنٹ لے جانے کی صلاحیت تانبے سے دوگنا زیادہ ہو جاتی ہے۔[1]
پاکستان کے بازاروں میں دکاندار جس کو سلور کی وائینڈگ والی موٹر یا پنکھا کہہ کر بیچتے ہیں وہ چاندی نہیں بلکہ ایلومینیم ہوتا ہے۔

امریکی وائر گیج

ترمیم
AWG موٹائی (قطر) رقبہ مزاحمت بلحاظ لمبائی کرنٹ لے جانے
کی صلاحیت
انچ ملی میٹر (mm2) (mΩ/m) (mΩ/ft) ایمپیئر (A)
0000 (4/0) 0.46 11.684 107 0.1608 0.04901 195
000 (3/0) 0.4096 10.405 85 0.2028 0.0618 165
00 (2/0) 0.3648 9.266 67.4 0.2557 0.07793 145
0 (1/0) 0.3249 8.251 53.5 0.3224 0.09827 125
1 0.2893 7.348 42.4 0.4066 0.1239 110
2 0.2576 6.544 33.6 0.5127 0.1563 95
3 0.2294 5.827 26.7 0.6465 0.197 85
4 0.2043 5.189 21.2 0.8152 0.2485 70
5 0.1819 4.621 16.8 1.028 0.3133
6 0.162 4.115 13.3 1.296 0.3951 55
7 0.1443 3.665 10.5 1.634 0.4982
8 0.1285 3.264 8.37 2.061 0.6282 40
9 0.1144 2.906 6.63 2.599 0.7921
10 0.1019 2.588 5.26 3.277 0.9989 30
11 0.0907 2.305 4.17 4.132 1.26
12 0.0808 2.053 3.31 5.211 1.588 20
13 0.072 1.828 2.62 6.571 2.003
14 0.0641 1.628 2.08 8.286 2.525 15
15 0.0571 1.45 1.65 10.45 3.184
16 0.0508 1.291 1.31 13.17 4.016
17 0.0453 1.15 1.04 16.61 5.064
18 0.0403 1.024 0.823 20.95 6.385 10
19 0.0359 0.912 0.653 26.42 8.051
20 0.032 0.812 0.518 33.31 10.15 5
21 0.0285 0.723 0.41 42 12.8
22 0.0253 0.644 0.326 52.96 16.14 5
23 0.0226 0.573 0.258 66.79 20.36
24 0.0201 0.511 0.205 84.22 25.67 2.1
25 0.0179 0.455 0.162 106.2 32.37
26 0.0159 0.405 0.129 133.9 40.81 1.3
27 0.0142 0.361 0.102 168.9 51.47
28 0.0126 0.321 0.081 212.9 64.9 0.83
29 0.0113 0.286 0.0642 268.5 81.84
30 0.01 0.255 0.0509 338.6 103.2 0.52
31 0.00893 0.227 0.0404 426.9 130.1
32 0.00795 0.202 0.032 538.3 164.1 0.32
33 0.00708 0.18 0.0254 678.8 206.9
34 0.0063 0.16 0.0201 856 260.9 0.18
35 0.00561 0.143 0.016 1079 329
36 0.00500 0.127 0.0127 1361 414.8
37 0.00445 0.113 0.01 1716 523.1
38 0.00397 0.101 0.00797 2164 659.6
39 0.00353 0.0897 0.00632 2729 831.8
40 0.00314 0.0799 0.00501 3441 1049

برطانوی وائر گیج

ترمیم

یہ اسٹینڈرڈ وائر گیج بھی کہلاتا ہے۔ برطانوی اسٹینڈرڈ وائر گیج اور امریکی وائر گیج برابر نہیں ہوتے۔ جو تار امریکی وائر گیج میں 14 نمبر کا ہوتا ہے وہی برطانوی گیج میں لگ بھگ 16 گیج کا ہوتا ہے۔[1]
خیال رہے کہ 4mm اور 4mm2 میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ 4 ایم ایم سے مراد تار کی موٹائی یا قطر ہوتا ہے جبکہ 4mm2 (جسے چار ملی میٹر اسکوائر بھی کہتے ہیں) تار کی کٹی ہوئی سطح کا رقبہ (کروس سیکشن یا عمودی تراش) ہوتا ہے۔ 4mm کی موٹائی رکھنے والے تار کا رقبہ 12.56mm2 ہوتا ہے۔
تین ملی میٹر (3mm) کی موٹائی کا تار برطانوی گیج نمبر گیارہ سے ذرا سا زیادہ موٹا ہوتا ہے۔
ٹرانسفورمر وغیرہ میں استعمال ہونے والے تاروں پر اینامل (enamel) کی پرت چڑھی ہوئی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ تھوڑے سے زیادہ موٹے ہو جاتے ہیں اور گیج ناپنے کا آلہ درست گیج ناپ نہیں سکتا۔ ایسے تاروں کا گیج ناپنے کے لیے پہلے ان کی اینامل اتار دینی چاہیئے۔

کیبل کا نام مجموعی دھاتی رقبہ
تین انتیس 1.28 ملی میٹر اسکوائر
سات انتیس 2.98 ملی میٹر اسکوائر
سات چھتّیس 4.60 ملی میٹر اسکوائر
سات چوالیس 6.87 ملی میٹر اسکوائر
سات باون 9.59 ملی میٹر اسکوائر
سات چونسٹھ 14.53 ملی میٹر اسکوائر

تین انتیس (3/29) کامطلب ہوتا ہے کہ اس کیبل میں تین تار ہیں جن میں سے ہر تار کی موٹائی 0.029 انچ ہے یعنی ہر تار کا کروس سیکشن 0.41mm2 ہے اور تینوں تار مل کر 1.2 ملی میٹر اسکوائر کا کروس سیکشن (رقبہ) بناتے ہیں۔ اسی طرح سات چوالیس کے کیبل میں سات تار ہوتے ہیں جن میں سے ہر تار کی موٹائی 0.044 انچ ہوتی ہے۔ سات 64 کیبل میں سات تار ہوتے ہیں جن میں ہر ایک کی موٹائی 0.064 انچ (برطانوی 16 گیج) یعنی 1.62 ملی میٹر ہوتی ہے اور ساتوں تاروں کا مجموعی رقبہ ساڑھے چودہ مربع ملی میٹر سے معمولی سا زیادہ ہوتا ہے۔

برٹش اسٹینڈرڈ وائر گیج (SWG)
گیج نمبر موٹائی (انچ) موٹائی (ملی میٹر) رقبہ (ملی میٹر اسکوائر)
7/0 گیج 0.5 انچ 12.7 ملی میٹر 126.6768 ملی میٹر اسکوائر
6/0 گیج 0.464 انچ 11.786 ملی میٹر 109.0994 ملی میٹر اسکوائر
5/0 گیج 0.432 انچ 10.973 ملی میٹر 94.5671 ملی میٹر اسکوائر
4/0 گیج 0.4 انچ 10.16 ملی میٹر 81.0731 ملی میٹر اسکوائر
3/0 گیج 0.372 انچ 9.449 ملی میٹر 70.1231 ملی میٹر اسکوائر
2/0 گیج 0.348 انچ 8.839 ملی میٹر 61.3615 ملی میٹر اسکوائر
0 گیج 0.324 انچ 8.23 ملی میٹر 53.1973 ملی میٹر اسکوائر
1 گیج 0.3 انچ 7.62 ملی میٹر 45.6036 ملی میٹر اسکوائر
2 گیج 0.276 انچ 7.01 ملی میٹر 38.5945 ملی میٹر اسکوائر
3 گیج 0.252 انچ 6.401 ملی میٹر 32.1799 ملی میٹر اسکوائر
4 گیج 0.232 انچ 5.893 ملی میٹر 27.2749 ملی میٹر اسکوائر
5 گیج 0.212 انچ 5.385 ملی میٹر 22.7751 ملی میٹر اسکوائر
6 گیج 0.192 انچ 4.877 ملی میٹر 18.6808 ملی میٹر اسکوائر
7 گیج 0.176 انچ 4.47 ملی میٹر 15.6929 ملی میٹر اسکوائر
8 گیج 0.16 انچ 4.064 ملی میٹر 12.9717 ملی میٹر اسکوائر
9 گیج 0.144 انچ 3.658 ملی میٹر 10.5094 ملی میٹر اسکوائر
10 گیج 0.128 انچ 3.251 ملی میٹر 8.3009 ملی میٹر اسکوائر
11 گیج 0.116 انچ 2.946 ملی میٹر 6.8164 ملی میٹر اسکوائر
12 گیج 0.104 انچ 2.642 ملی میٹر 5.4822 ملی میٹر اسکوائر
13 گیج 0.092 انچ 2.337 ملی میٹر 4.2895 ملی میٹر اسکوائر
14 گیج 0.08 انچ 2.032 ملی میٹر 3.2429 ملی میٹر اسکوائر
15 گیج 0.072 انچ 1.829 ملی میٹر 2.6273 ملی میٹر اسکوائر
16 گیج 0.064 انچ 1.626 ملی میٹر 2.0765 ملی میٹر اسکوائر
17 گیج 0.056 انچ 1.422 ملی میٹر 1.5881 ملی میٹر اسکوائر
18 گیج 0.048 انچ 1.219 ملی میٹر 1.1671 ملی میٹر اسکوائر
19 گیج 0.04 انچ 1.016 ملی میٹر 0.8107 ملی میٹر اسکوائر
20 گیج 0.036 انچ 0.914 ملی میٹر 0.6561 ملی میٹر اسکوائر
21 گیج 0.032 انچ 0.813 ملی میٹر 0.5191 ملی میٹر اسکوائر
22 گیج 0.028 انچ 0.711 ملی میٹر 0.3970 ملی میٹر اسکوائر
23 گیج 0.024 انچ 0.61 ملی میٹر 0.2922 ملی میٹر اسکوائر
24 گیج 0.022 انچ 0.559 ملی میٹر 0.2454 ملی میٹر اسکوائر
25 گیج 0.02 انچ 0.508 ملی میٹر 0.2027 ملی میٹر اسکوائر
26 گیج 0.018 انچ 0.4572 ملی میٹر 0.1642 ملی میٹر اسکوائر
27 گیج 0.0164 انچ 0.4166 ملی میٹر 0.1363 ملی میٹر اسکوائر
28 گیج 0.0148 انچ 0.3759 ملی میٹر 0.1110 ملی میٹر اسکوائر
29 گیج 0.0136 انچ 0.3454 ملی میٹر 0.0937 ملی میٹر اسکوائر
30 گیج 0.0124 انچ 0.315 ملی میٹر 0.0779 ملی میٹر اسکوائر
31 گیج 0.0116 انچ 0.2946 ملی میٹر 0.0682 ملی میٹر اسکوائر
32 گیج 0.0108 انچ 0.2743 ملی میٹر 0.0591 ملی میٹر اسکوائر
33 گیج 0.01 انچ 0.254 ملی میٹر 0.0507 ملی میٹر اسکوائر
34 گیج 0.0092 انچ 0.2337 ملی میٹر 0.0429 ملی میٹر اسکوائر
35 گیج 0.0084 انچ 0.2134 ملی میٹر 0.0358 ملی میٹر اسکوائر
36 گیج 0.0076 انچ 0.193 ملی میٹر 0.0293 ملی میٹر اسکوائر
37 گیج 0.0068 انچ 0.1727 ملی میٹر 0.0234 ملی میٹر اسکوائر
38 گیج 0.006 انچ 0.1524 ملی میٹر 0.0182 ملی میٹر اسکوائر
39 گیج 0.0052 انچ 0.1321 ملی میٹر 0.0137 ملی میٹر اسکوائر
40 گیج 0.0048 انچ 0.1219 ملی میٹر 0.0117 ملی میٹر اسکوائر
41 گیج 0.0044 انچ 0.1118 ملی میٹر 0.0098 ملی میٹر اسکوائر
42 گیج 0.004 انچ 0.1016 ملی میٹر 0.0081 ملی میٹر اسکوائر
43 گیج 0.0036 انچ 0.0914 ملی میٹر 0.0066 ملی میٹر اسکوائر
44 گیج 0.0032 انچ 0.0813 ملی میٹر 0.0052 ملی میٹر اسکوائر
45 گیج 0.0028 انچ 0.0711 ملی میٹر 0.0040 ملی میٹر اسکوائر
46 گیج 0.0024 انچ 0.061 ملی میٹر 0.0029 ملی میٹر اسکوائر
47 گیج 0.002 انچ 0.0508 ملی میٹر 0.0020 ملی میٹر اسکوائر
48 گیج 0.0016 انچ 0.0406 ملی میٹر 0.0013 ملی میٹر اسکوائر
49 گیج 0.0012 انچ 0.0305 ملی میٹر 0.0007 ملی میٹر اسکوائر
50 گیج 0.001 انچ 0.0254 ملی میٹر 0.0005 ملی میٹر اسکوائر

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی ربط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Gauge Chart" (PDF)۔ 07 اگست 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2019