قواعد میں واحد تنہا، اکیلے یا ایک کے لیے استعمال ہوتا ہے اور یہ لفظ ہر جنس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کا متضاد جمع ہے۔ ایک شخص یا ایک چیز کو واحد کہا جاتا ہے۔ یا واحد وہ اسم ہوتا ہے جو ایک شخص یا چیز کو ظاہر کرے۔ مثلاﹰ کتاب، لڑکا، مسجد، استاد، فوج، بلی، شجر، میز، کرسی، وغیرہ۔