پرہلاد کا پوتا اور وروچن کا بیٹا مہا بلی ایک نیک بادشاہ تھا لیکن وہ 100واں یگیہ مکمل کرنے والا تھا اور دیوتاؤں کے لیے خطرہ بن گیا تھا، کیونکہ اس طرح وہ اِندر کو تخت سے ہٹانے کا اختیار حاصل کر لیتا۔ وشنو آسمانی دیوتا کی مدد کو آیا اور مہا بلی کے سامنے ایک بونے برہمن مرتاض کی صورت میں ظاہر ہوا۔ مہا بلی نے اسے خوش آمدید کہا اور اس کی خواہش پوچھی۔ تب بونے مرتاض نے زمین پر تین ڈگ بھرنے کی درخواست کی۔ نیک بادشاہ بخوشی مان گیا۔ بونے نے ایک عظیم الجثہ ناگ کی صورت اختیار کی اور پہلے قدم کے ساتھ ساری زمین، دوسرے قدم کے ساتھ فضا اور تیسرے قدم کے ساتھ لامحدود آسمانوں پر چھا گیا۔ اسی لیے بھگوان وشنو کو ”تری پد“ یا ”تری وکرم“ کہا جاتا ہے یعنی تین قدموں والا دیوتا۔ یوں مہا بلی اپنا 100واں یگیہ انجام نہ دے سکا اور اِندر کا اقتدار محفوظ ہو گیا۔ اس بونے اوتار کو وامن کہتے ہیں۔

وامن
وشنو کا بونا اوتار ”وامن“
دیوناگریवामन
سنسکرت نقل حرفیوامنا

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم