وانٹڈ (2009ء فلم)

2009 کی فلم پربھو دیوا کی ہدایتکاری

وانٹڈ (انگریزی: wanted) (ترجمہ: مطلوب) پربھو دیوا کی ہدایت کردہ بالی وڈ کی فلم ہے جس میں اداکار سلمان خان اور اداکارہ عائشہ تاکیا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ وانٹڈ تیلیگو فلم پوکیری کا ہندی روپ ہے جس مین مہیش بابو نے اداکاری کی ہے اور ہدایتکاری پوری جگنّاتھ نے کی ہے۔

وانٹڈ
فائل:Wanted7.jpg
وانٹڈ
پروڈیوسرپربھودیوا
تحریرپوری جگنّادھ
ستارےسلمان خان
عائشہ تاکیا
ونود کھنّا
پرکاش راج
اسیم مرچنٹ
مہیش منجریکر
اندر کمار
مہک چھائل
گووند نامدیو
سرفراز خان
موسیقیساجد واجد
سنیماگرافینرو شاہ
تاریخ نمائش
18 ستمبر 2009
ملکبھارت
زبانہندی
بجٹ35 کڑور ہندوستانی روپے

مرکزی خیال

ترمیم

اس فلم کا بنیادی کردار ایک غنڈہ رادھے (اکشے کپور) کے گرد گھومتا ہے جو ایک نشانہ باز ہے اور غنی بھائی کے لیے کام کرتا ہے جو خود ایک مافیا رہنما ہے۔ رادھے کا کام غنی بھائی کے دشمنوں کا خاتمہ کرنا ہوتا ہے مگر اس کام کے دوران میں دشمنوں کا اضافہ ہی ہو جاتا ہے۔ رادھے بیپروا شخصیت کا مالک دکھایا گیا ہے۔ رادھے کو جھانوی عائشہ ٹاکیا کی محبت کا اظہار ششدر کردیتا ہے جو ایک خوبصورت دوشیزہ ہے مگر انسپیکٹر تلپاڈے کی بری نظر جھانوی پر ہوتی ہے جو اس بات سے بیخبر ہوتا ہے کے جھانوی کے دل میں رادھے کے لیے نرم گوشہ نن چکا ہے۔ جھانوی خود ایک عام سی لڑکی ہے جس کی نظر میں دنیا ایک برائی سے پاک جگہ ہے اور یہاں کچھ برا نہیں ہے۔ رادھے سے ملنے کیبعد اس کے نظریات بدلنے لگتے ہیں اور اس کی زندگی میں طوفان برپا ہو جاتا ہے۔

چاہے وہ گولڈن گینگ ہو یا داتا باؤلے گینگ، پر کسی کی نظر ممبئی شپر میں سب سے بڑا حصّہ حاصل کرنے میں پر رہتی ہے اور اس کا واحد طریقہ اس ہر طاقت کو راستہ سے مٹا دینا تھا جو سامنے آئے۔ ممبئی گروہوں کی جنگوں کا گڑھ بن چکا تھا۔ اور اس وقت کمشنر اشرف خان نے اس کو گناہوں سے پاک کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اپنی پہلی مہم میں دو سو (200) مجرموں کو گرفتار کیا۔

غنی بھائی جب ممبئی واپس آتا ہے تو اشرف خان اسے گرفتار کر لیتا ہے۔ بدلے میں غنڈے اس کی بیٹی کو اغواء کر کے اس کی غیر مہذب فلم بنا لیتے ہیں۔ تشدد کرنے پر وہ اس راز کو کھول دیتی ہے کے گروہ میں پولیس کا مخبر ہے۔

معلومات کرنے پر یہ ظاہر ہوتا ہے کے وہ سابق پولیس افسر کا بیٹا ہے۔

اداکار

ترمیم

سلمان خان ---- رادھے/ راجیو شیخاوت
عائشہ تاکیا ---- جھانوی
مہیش منجریکر ---- انسپیکٹر ٹالپاڈے
پرکاش راج ---- غنی بھائی
اسیم مرچنٹ ---- گولڈن
گووند نامدیو ---- اشرف خان
اندر کمار ---- اجے
ساجد علی
ونود کھنّا ---- شریکانت شیخاوت

استقبال

ترمیم

باکس آفس

ترمیم

وانٹڈ اب تک 70 کڑوڑ انڈین روپے کا کاروبار کر چکی ہے[1] (بغیر ٹیکس)۔ یہ اب تک 2009 کی کامیاب ترین فلم ہے۔ یہ فلم دل بولے ہڑپّا کے ساتھ نمائش پر لگی مگر سلمان خان کا نام لوگوں کو وانٹڈ کیطرف لے گیا۔

فلم نے باقی دنیا میں بھی اچھا کاروبار کیا۔ پاکستان میں اس نے پرانے سارے ریکارڈ توڑ دیے اور پہلے ہفتے میں سات لاکھ کا کاروبار کیا ہے جو کسی ہندی فلم کا سب سے زیادہ ہے۔

تنقید اور جائزہ

ترمیم

وانٹڈ کا ملے جلے اور جامد تنقید ملی۔ سلمان خان کے کام کو تنقید نگاروں اور مداحوں نے زیادہ سراہا۔

تسلسل

ترمیم

بونی کپور کے مطابق اس فلم کا دوسرا حصّہ جلد بنایا جائے گا۔

موسیقی

ترمیم

اس فلم کی موسیق ساجد واجد نے ترتیب دی ہے۔

گانوں کی فہرست
نمبر.عنوانگلوکارطوالت
1."عشق وشق"کمال خان، سنیدھی چوہان، سوزان ڈی میلو4:46
2."دل لیکے"شان، شریا گھوشال، سوزان ڈی میلو4:35
3."لے لے مزا لے"سوزان ڈی میلو، سومیہ راؤہ، رشیکیش لمریکر، نکیتا نگم4:11
4."جلوہ"واجد، ارل ڈی سوزا4:31
5."توسے پیار کرے ہے"واجد، سنیدھی چوہان3:47
6."موسٹ وانٹڈ ٹریک"سلمان خان4:26
7."لو می لو می"واجد، امرتا کاک4:06
8."دل لیکے (ریمکس)"شان، شریا گھوشال3:15
9."عشق وشق (ریمکس)"کمال خان، سنیدھی چوہان، سوزان ڈی میلو4:04
10."جلوہ آن دی ہاؤس"واجد، ارل ڈی سوزا4:15
11."توسے پیار کرے ہے – بھوجپوری مکھن ریمکس"واجد، ارل ڈی سوزا، سنیدھی چوہان4:55
12."لو می لو می (ریمکس)"واجد، امرتا کاک4:43

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی راوبط

ترمیم