وانٹڈ (2009ء فلم)
وانٹڈ (انگریزی: wanted) (ترجمہ: مطلوب) پربھو دیوا کی ہدایت کردہ بالی وڈ کی فلم ہے جس میں اداکار سلمان خان اور اداکارہ عائشہ تاکیا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ وانٹڈ تیلیگو فلم پوکیری کا ہندی روپ ہے جس مین مہیش بابو نے اداکاری کی ہے اور ہدایتکاری پوری جگنّاتھ نے کی ہے۔
وانٹڈ | |
---|---|
فائل:Wanted7.jpg وانٹڈ | |
پروڈیوسر | پربھودیوا |
تحریر | پوری جگنّادھ |
ستارے | سلمان خان عائشہ تاکیا ونود کھنّا پرکاش راج اسیم مرچنٹ مہیش منجریکر اندر کمار مہک چھائل گووند نامدیو سرفراز خان |
موسیقی | ساجد واجد |
سنیماگرافی | نرو شاہ |
تاریخ نمائش | 18 ستمبر 2009 |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی |
بجٹ | 35 کڑور ہندوستانی روپے |
مرکزی خیال
ترمیماس فلم کا بنیادی کردار ایک غنڈہ رادھے (اکشے کپور) کے گرد گھومتا ہے جو ایک نشانہ باز ہے اور غنی بھائی کے لیے کام کرتا ہے جو خود ایک مافیا رہنما ہے۔ رادھے کا کام غنی بھائی کے دشمنوں کا خاتمہ کرنا ہوتا ہے مگر اس کام کے دوران میں دشمنوں کا اضافہ ہی ہو جاتا ہے۔ رادھے بیپروا شخصیت کا مالک دکھایا گیا ہے۔ رادھے کو جھانوی عائشہ ٹاکیا کی محبت کا اظہار ششدر کردیتا ہے جو ایک خوبصورت دوشیزہ ہے مگر انسپیکٹر تلپاڈے کی بری نظر جھانوی پر ہوتی ہے جو اس بات سے بیخبر ہوتا ہے کے جھانوی کے دل میں رادھے کے لیے نرم گوشہ نن چکا ہے۔ جھانوی خود ایک عام سی لڑکی ہے جس کی نظر میں دنیا ایک برائی سے پاک جگہ ہے اور یہاں کچھ برا نہیں ہے۔ رادھے سے ملنے کیبعد اس کے نظریات بدلنے لگتے ہیں اور اس کی زندگی میں طوفان برپا ہو جاتا ہے۔
چاہے وہ گولڈن گینگ ہو یا داتا باؤلے گینگ، پر کسی کی نظر ممبئی شپر میں سب سے بڑا حصّہ حاصل کرنے میں پر رہتی ہے اور اس کا واحد طریقہ اس ہر طاقت کو راستہ سے مٹا دینا تھا جو سامنے آئے۔ ممبئی گروہوں کی جنگوں کا گڑھ بن چکا تھا۔ اور اس وقت کمشنر اشرف خان نے اس کو گناہوں سے پاک کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اپنی پہلی مہم میں دو سو (200) مجرموں کو گرفتار کیا۔
غنی بھائی جب ممبئی واپس آتا ہے تو اشرف خان اسے گرفتار کر لیتا ہے۔ بدلے میں غنڈے اس کی بیٹی کو اغواء کر کے اس کی غیر مہذب فلم بنا لیتے ہیں۔ تشدد کرنے پر وہ اس راز کو کھول دیتی ہے کے گروہ میں پولیس کا مخبر ہے۔
معلومات کرنے پر یہ ظاہر ہوتا ہے کے وہ سابق پولیس افسر کا بیٹا ہے۔
اداکار
ترمیمسلمان خان ---- رادھے/ راجیو شیخاوت
عائشہ تاکیا ---- جھانوی
مہیش منجریکر ---- انسپیکٹر ٹالپاڈے
پرکاش راج ---- غنی بھائی
اسیم مرچنٹ ---- گولڈن
گووند نامدیو ---- اشرف خان
اندر کمار ---- اجے
ساجد علی
ونود کھنّا ---- شریکانت شیخاوت
استقبال
ترمیمباکس آفس
ترمیموانٹڈ اب تک 70 کڑوڑ انڈین روپے کا کاروبار کر چکی ہے[1] (بغیر ٹیکس)۔ یہ اب تک 2009 کی کامیاب ترین فلم ہے۔ یہ فلم دل بولے ہڑپّا کے ساتھ نمائش پر لگی مگر سلمان خان کا نام لوگوں کو وانٹڈ کیطرف لے گیا۔
فلم نے باقی دنیا میں بھی اچھا کاروبار کیا۔ پاکستان میں اس نے پرانے سارے ریکارڈ توڑ دیے اور پہلے ہفتے میں سات لاکھ کا کاروبار کیا ہے جو کسی ہندی فلم کا سب سے زیادہ ہے۔
تنقید اور جائزہ
ترمیموانٹڈ کا ملے جلے اور جامد تنقید ملی۔ سلمان خان کے کام کو تنقید نگاروں اور مداحوں نے زیادہ سراہا۔
تسلسل
ترمیمبونی کپور کے مطابق اس فلم کا دوسرا حصّہ جلد بنایا جائے گا۔
موسیقی
ترمیماس فلم کی موسیق ساجد واجد نے ترتیب دی ہے۔
گیت
ترمیمنمبر. | عنوان | گلوکار | طوالت |
---|---|---|---|
1. | "عشق وشق" | کمال خان، سنیدھی چوہان، سوزان ڈی میلو | 4:46 |
2. | "دل لیکے" | شان، شریا گھوشال، سوزان ڈی میلو | 4:35 |
3. | "لے لے مزا لے" | سوزان ڈی میلو، سومیہ راؤہ، رشیکیش لمریکر، نکیتا نگم | 4:11 |
4. | "جلوہ" | واجد، ارل ڈی سوزا | 4:31 |
5. | "توسے پیار کرے ہے" | واجد، سنیدھی چوہان | 3:47 |
6. | "موسٹ وانٹڈ ٹریک" | سلمان خان | 4:26 |
7. | "لو می لو می" | واجد، امرتا کاک | 4:06 |
8. | "دل لیکے (ریمکس)" | شان، شریا گھوشال | 3:15 |
9. | "عشق وشق (ریمکس)" | کمال خان، سنیدھی چوہان، سوزان ڈی میلو | 4:04 |
10. | "جلوہ آن دی ہاؤس" | واجد، ارل ڈی سوزا | 4:15 |
11. | "توسے پیار کرے ہے – بھوجپوری مکھن ریمکس" | واجد، ارل ڈی سوزا، سنیدھی چوہان | 4:55 |
12. | "لو می لو می (ریمکس)" | واجد، امرتا کاک | 4:43 |
حوالہ جات
ترمیمبیرونی راوبط
ترمیم- رسمی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ wanted-thefilm.com (Error: unknown archive URL)
- وانٹڈ آئی ایم ڈی بی پر