وانٹ وانٹ ہولڈنگز لیمیٹیڈ (وانٹ وانٹ) (انگریزی: Want Want) (چینی زبان:旺旺集團有限公司، پینین:Wàngwàng Jítuán Yǒuxiàn Gōngsī) تائیوان کی کھانا بنانے کی کمپنی ہے۔ یہ تائیوان کی سب سے بڑی چاول کیک اور فلیور والی مشروبات بنانے والی کمپی ہے۔ بر عظیم چین میں اس کے 100 پلانٹ ہیں جبکہ تائیوان میں 2 ہیں۔ کمپنی میں تقریباً 60,000 سے زائد ملازمین ہیں۔ [1]

وانٹ وانٹ ہولڈنگز پوائیویٹ لیمیٹیڈ
旺旺集團有限公司
نجی کمپنی
صنعتغذا
قیام1962؛ 62 برس قبل (1962)
صدر دفترتائپے، تائیوان
علاقہ خدمت
تائیوان
کلیدی افراد
سائی اینگ مینگ، صدر نشین
مصنوعاتsnack foods، مشروب
ویب سائٹWant Want Holdings Limited
آئی لان فوڈز کا مرکزی دفتر

تاریخ

ترمیم

1962ء میں وانٹ وانٹ نے آئی لان فوڈزانڈسٹریل کمپنی لیمیٹیڈ (宜蘭食品工業股份有限公司) کے نام سے پلان کاونٹی، تائیوان میں تجارت شروع کی۔ ابتدا میں زراعت کی پیداوار کی مصنوعات تیار کرتی تھی۔ اس کے بنیاد گزار سائی اینگ مینگ کے والد جوناتھن شوئی چیانگ این جی ہیں۔ 1983ء میں وانٹ وانٹ نے جاپانی کمپنی آئی واتسوکا سے الحاق کیا۔ یہ کمپنی چاول کے کیک بناتی تھی۔ الحاق کا مقصد تائیوان مں چاول کے کیک کو بیچنا اور اس تجارت کو فروغ دینا تھا۔ آئی واتسوکا کے لیے یہ الحاق کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔ کیونکہ اس کا اسٹاک پہلے تین گنا بڑھ کر 300ملین امریکی ڈالر کا ہو گیا تھا۔ [2] 1987ء میں چین میں وانٹ وانٹ کے نام سے اندراج کرنے والی یہ پہلی کمپنی بن گئی۔ 1992ء میں کمپنی نے برعظیم چین کاروبار شروع کیا۔ 1994ء میں کمپنی نے ہونان میں اپنا پہلا کارخانہ شروع کیا۔ 1996ء میں سنگاپور اسٹاک ایکچینج میں وانٹ وانٹ ہولڈنگز پوائیویٹ لیمیٹیڈ کے نام سے مندرج ہوئی۔ 2007ء میں وانٹ وانٹ کو سنگاپور اسٹاک ایکسچینج سے باہر کر دیا گیا۔[3]۔[4][5] 2008ء میں وانٹ وانٹ ہولڈنگز پوائیویٹ لیمیٹیڈ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہوئی۔

وانٹ وانٹ کی کئی مصنوعات غیر معمولی اور عجیب اشتہارات کے لیے مشہور ہیں۔اکثر اشتہارات میں ایک چینی لڑکا وانٹ وانٹ کی کوئی مصنوعات خریدتا ہوا نظر آتا ہے۔ ان اشتہارات میں اکثر سائی مینگ بھی نظر آجاتے ہیں۔ 24 جنوری 2019ء کو وانٹ وانٹ نے سنگاپور میں ایک اسٹور کھولنے کا اعلان کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "TAIWAN: China Times Group is sold to Want Want"۔ 13 فروری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2019 
  2. [1]
  3. "Schenker-BAX Merger Completed, Want Want Plans HK IPO"۔ 28 مارچ 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2019 
  4. Want Want Shares Fall in Hong Kong Debut
  5. "Want Want Holdings Ltd"۔ 08 دسمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2019