وحیدہ شاہ پیپلز پارٹی سندھ سے تعلق رکھنے والی سیاست دان ہے جس نے انتخابی دن انتخابی عملہ پر تشدد کر کے بدنامی اور رسوائی کمائی۔ فروری 2012ء کے ضمنی انتخابات میں سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب قرار دی گئی۔ البتہ وحیدہ نے انتخابات کے دوران ووٹ دفتر میں گھس کر سرکاری انتخابی افسر پر تھپروں کی بارش کر دی جو منظرہ پر محفوظ کر کے بعید نما پر دکھایا گیا۔ اس پر عدالت اعظمی نے تحقیقات کا حکم دیا جس کے بعد انتخابی لَجنہ نے انتخاب کو کالعدم قرار دے کر وحیدہ شاہ پر دو سال کی پابندی لگا دی۔[1] [2] اس فیصلہ میں سندھ سے تعلق رکھنے والے لجنہ کے دو ارکان نے اختلاف کیا جبکہ تین ارکان نے اکثریتی فیصلہ دیا۔ پیپلزپارٹی نے فیصلہ پر احتجاج کیا۔

  1. "وحیدہ شاہ دو سال کے لیے نااہل"۔ 7 مارچ 2012ء۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. "Slap boomerangs on Waheeda Shah"۔ دی نیشن۔ 8 مارچ 2012ء۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ