ورزش (انگریزی: Exercise) کسی بھی جسمانی سرگرمی کو کہا جاتا ہے جو جسمانی تندرستی کو بڑھا سکتی ہے یا اسے بر قرار رکھ سکتی ہے جس سے مجموعی صحت اور تندرستی بنی رہے۔[1]


ورزش کئی وجہوں سے کی جاتی ہے، جیسے کہ بڑھت اور طاقت کو ٹھیک کرنا، عمر کا اضافہ روکنے، بازو بڑھانے، دل کی شریانوں کے نظام کو درست کرنے، کھلاڑیوں کے ہنر کو پختہ کرنے، وزن گھٹانے یا بر قرار رکھنے، صحت کو ٹھیک کرنے[2] اور تفریح کے لیے۔ کئی افراد کھلے کی ورزش کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں وہ گروہوں کی شکل میں جمع ہوتے ہیں، ملنساری بڑھاتے ہیں اور خوشحالی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔[3]

صحت کے فوائد کے معاملے میں کتنی ورزش درکار ہے، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ مقصد کیا ہے، کس قسم کی ورزش کی کوشش کی جا رہی ہے اور کرنے والے کی عمر کیا ہے۔ یہاں تک کہ کم سے کم ورزش بھی کسی بھی قسم کی ورزش نہیں کرنے سے بہتر ہے۔[4]

صحت مند رہنے کے لیے پیسے خرچ کرنا ضروری نہیں ہے۔ جسم کو چُست رکھنے اور ذہن کی کارکردگی بڑھانے کے لیے روزمرہ زندگی میں تھوڑی سی ورزش کا وقت نکالنا بے حد ضروری ہے۔ روزانہ آدھا گھنٹہ دوڑنے سے فشار خون میں کمی آتی ہے جس سے دِل کی بیماری ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ روزانہ چلنے اور آدھا گھنٹہ دوڑنے سے نہ صرف دِل صحیح طریقے سے کام کرتا ہے بلکہ اِس سے آپ كے پیروں كے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں جس سے ہڈیاں ضعیفی میں بھی نہیں ٹوٹتی اور مضبوط رہتی ہیں۔ اگر آپ کو دوڑنے كے لیے ٹریک یا کورس مل جائے تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے آپ كے جسم کا ربط وضبط اور توازن بہتر ہوتا ہے۔ جو لوگ پہاڑوں کے اطراف روزانہ چلتے ہیں ان کا باہر اونچی نیچی سطح پر چلنے سے جسمانی توازن اور مضبوط ہو جاتا ہے۔[5]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. A Kylasov، S Gavrov (2011)۔ Diversity Of Sport: non-destructive evaluation۔ Paris: UNESCO: Encyclopedia of Life Support Systems۔ صفحہ: 462–91۔ ISBN 978-5-89317-227-0 
  2. "7 great reasons why exercise matters"۔ Mayo Clinic (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2018 
  3. Kristine Bergstrom، Toby Muse، Michelle Tsai، Sebastian Strangio۔ "Fitness for Foreigners"۔ Slate Magazine۔ Slate Magazine۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 دسمبر 2016 
  4. "Exercise"۔ UK NHS Live Well (بزبان انگریزی)۔ 2018-04-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2019 
  5. ورزش: جسم اور دماغ کی صحت کے لیے ضروری[مردہ ربط]