وزیر کے لڑکے کا علاج معجزات یسوع مسیح میں سے ایک جو یوحنا کی انجیل میں مذکور ہے۔[1] یہ معجزہ قانا پیش آیا، جبکہ وزیر کا بیٹا کچھ فاصلے پر کفر نحوم میں تھا۔

وزیر کے لڑکے کا علاج – جوزف میری وئن کی مصوری، 1752ء۔

یوحنا کی انجیل میں (ERV-UR):

یسوع نے اس سے کہا، ”جب تک تم لوگ معجزات اور عجیب وغریب چیزیں نہیں دیکھو گے مجھ پر ایمان نہیں لاؤ گے۔“
بادشاہ کے وزیر نے درخواست کی کہ ”میرا بچہ مرنے کے قریب ہے اس کی موت سے پہلے چلیں۔“
یسوع نے کہا، ”جاؤ تمھارا بچہ زندہ رہے گا!“ اور اس شخص کو یسوع کے بات پر ایمان تھا یسوع کے کہنے پر اپنے گھر روانہ ہُوا۔
راستے ہی میں اس آدمی کا خادم ملا اس نے کہا، ”تمھارا لڑکا اب صحت یاب ہے۔“
تب اس نے خادم سے پوچھا، ”میرا بچہ کس وقت اچھا ہوا۔“ خادم نے جواب دیا، “گذشتہ کل تقریباً ایک بجے اس کا بخار کم ہوا۔”
اس لڑکے کے باپ (افسر) نے خیال کیا ایک بجے کا وقت وہی وقت تھا جس وقت یسوع نے کہا تھا، تمھارا لڑکا زندہ رہے گا، تب وہ اور اس کے گھر کے تمام لوگ یسوع پر ایمان لائے۔

یہ دُوسرا معُجزہ ہے جو یِسُوع نے یہودیہ سے گلِیل میں آکر دکھایا۔[2] اِسی سے ملتا جُلتا ایک معجزہ ”عہدیدار کے خادم کا علاج“، متی باب 8 آیت 5 تا 13 اور لوقا باب 7 آیت 1 تا 10 میں مذکور ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. یوحنا باب 4 آیت 43 تا 54
  2. ”عظیم ترین انسان جو کبھی ہو گذرا“، صفحہ 20، ناشرین واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیویارک انکارپوریشن۔ بروکلن، نیویارک، ریاستہائے متحدہ امریکا۔، طباعت 2010ء