وفد فروہ بن مسیک المرادی

وفد فروہ بن مسیک المرادی سنہ 10ھ میں مدینہ منورہ میں حاضر ہوا
فروہ بن مسیک شاہان کندہ کو چھوڑ کر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطیع بن کر بطور وفد آپ کی خدمت میں حاضر ہوئےسعد بن عبادہ کے ہاں ٹھہرے وہ قرآن اور شرائع اسلام سیکھا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انھیں جاتے وقت 12 اوقیہ چاندی عنایت فرمائی ایک اچھی نسل کا اونٹ سواری کے لیے اور عمان کا بنا ہوا ایک جوڑا پہننے کے لیے عطا کیا۔ انھیں قبیلہ مراد، مذحج،اور زبید پر عامل بنایا ان کے ہمراہ خالد بن سعید العاص کو صدقات پر مامور فرما کربھیجا۔ ایک فرمان تحریر فرما کر دیا جس میں فرائض صدقہ تھے۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات تک برابر عامل صدقہ رہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. طبقات ابن سعد حصہ دوم صفحہ 76 محمد بن سعد، نفیس اکیڈمی کراچی