کیپٹن ولفریڈ جان ہٹن کروین (پیدائش:14 اپریل 1883ء)|(انتقال:9 مئی 1915ء) ایک انگریز اول درجہ کرکٹ کھلاڑی تھا جو 1906ء اور 1910ء کے درمیان آکسفورڈ یونیورسٹی ، سرے اور ایم سی سی کے لیے کھیلا۔ وہ بیکنہم میں پیدا ہوا تھا۔ کروین نے 1911ء میں لندن رجمنٹ میں بطور لیفٹیننٹ شمولیت اختیار کی۔ وہ آسٹریلیا گیا جہاں اس نے وکٹوریہ کے گورنر ، سر جان فلر اور آسٹریلیا کے دو گورنر جنرل ، بیرن ڈینمین اور سر رونالڈ منرو فرگوسن کے معاون-ڈی-کیمپ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جب پہلی جنگ عظیم شروع ہوئی تو وہ برطانیہ واپس آیا اور رائل فوسیلیئرز میں شامل ہو گیا۔

ولفریڈ کروین
ذاتی معلومات
مکمل نامولفریڈ جان ہٹن کروین
پیدائش14 اپریل 1883(1883-04-14)
بیکنہیم، لندن، کینٹ، انگلینڈ
وفات9 مئی 1915(1915-50-90) (عمر  32 سال)
پوپرنگے, یپریس سیلینیٹ, بیلجیم
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1906آکسفورڈ یونیورسٹی
1909سرے
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 25
رنز بنائے 511
بیٹنگ اوسط 13.10
100s/50s 0/1
ٹاپ اسکور 76
گیندیں کرائیں 1720
وکٹ 26
بالنگ اوسط 32.73
اننگز میں 5 وکٹ 1
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 5/81
کیچ/سٹمپ 12/–
ماخذ: Cricinfo، 29 جولائی 2019ء

انتقال

ترمیم

کروین 9 مئی 1915ء کو پہلی جنگ عظیم کے دوران فعال خدمات پر بیلجیئم کے پوپرنگے، یپریس کے قریب انتقال کر گیا تھا۔اس کی عمر 32 سال تھی۔ [1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم