ونڈسر کا شہر کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے۔ یہ علاقہ کیوبیک شہر اور ونڈسر کی گنجان آباد راہداری میں واقع ہے۔ ونڈسر شہر ڈیٹرائٹ سے جنوب میں ہے اور ڈیٹرائٹ دریا دونوں شہروں کو الگ کرتا ہے۔ یہاں سے ڈیٹرائٹ کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ ونڈسر کو گلابوں کا شہر کہتے ہیں۔

تاریخ

ترمیم

یورپیوں کی آمد اور آباد کاری سے قبل ونڈر میں مقامی قبائل اور قدیم امریکی باشندے رہتے ہیں۔ ونڈسر میں پہلے پہل 1729 میں فرانسیسیوں نے زراعت کے لیے آباد کی۔ مانٹریال سے مغرب کی جانب ونڈسر سب سے پرانی آبادی ہے۔ 1792 میں امریکی انقلاب کے بعد سینڈوچ کی آبادی بسائی گئی۔ بعد ازاں اس کا نام بدل کر ونڈسر رکھ دیا گیا جو انگلینڈ میں برکشائر کا ایک قصبہ ہے۔ 1738 میں بالائی کینیڈا کی بغاوت کے دوران یہاں ونڈسر کی لڑائی ہوئی۔ اسی سال یہاں پیٹریاٹ وار بھی ہوئی۔ ونڈسر کو بطور گاؤں 1854 میں آباد کیا گیا اور کینیڈا کے دیگر حصوں سے ملانے کے لیے گرانڈ ٹرنگ ریلوے/کینیڈین نیشنل ریلوے تعمیر کی گئی۔ 1858 میں یہ قصبہ بنا اور 1892 میں اسے شہر قرار دیا گیا۔ 12 اکتوبر 1871 میں لگنے والی آگ سے شہر کے کاروباری مرکز کی تباہی ہوئی اور 100 سے زیادہ عمارات جل کر راکھ ہو گئیں۔ 25 اکتوبر 1960 کو میٹروپولیٹن سٹور میں گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور کم از کم 100 افراد زخمی ہوئے۔

معیشت

ترمیم

ونڈسر کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار مینو فیکچرنگ، سیاحت، تعلیم اور حکومتی سہولیات پر ہے۔ ونڈسر کینیڈا میں گاڑیاں بنانے والے بڑے مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ تاہم مختلف کار ساز کارخانوں کی بندش کی وجہ سے اور نوکریوں کی کمی کی وجہ سے شہر کی مینوفیکچرنگ کی صنعت پر برا اثر پڑا ہے۔ کرائسلر کمپنی کا کینیڈا کا صدر دفتر یہاں موجود ہے۔ کار ساز کارخانوں میں کرائسلر کی منی وین کا اسمبلی پلانٹ، فورڈ کمپنی کا انجن پلانٹ، جنرل موٹرز کا ٹرانسمیشن پلانٹ اور دیگر بے شمار اوزار اور ڈائیاں بنانے کے کارخانے موجود ہیں۔ ونڈسر میں سیاحت جانی مانی صنعت کا درجہ رکھتی ہے۔ قیصر ونڈسر جو یہاں کا قمار خانہ ہے، مقامی سطح پر سب سے بڑے آجرین میں سے ایک ہے۔ امریکی سیاحوں کے لیے یہ مقام بہت پرکشش ہے۔ یہ قمار خانہ کینیڈا کا سب سے بڑا قمار خانہ ہے۔ ہرم واکر کا شراب تیار کرنے کا کارخانہ بھی یہاں موجود ہے۔ ونڈسر کی یونی ورسٹی اور سینٹ کلئیر کالج یہاں کے اہم آجرین میں شامل ہیں اور حالیہ برسوں میں ان میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ شہر کی معیشت میں ادویات سازی، انشورنس، انٹرنیٹ اور سافٹ وئیر شامل ہو گئے ہیں۔ ونڈسر میں ونڈسر کی نمک کی کان موجود ہے۔

آبادی

ترمیم

2006 میں ونڈسر کی آبادی 216473 نفوس پر مشتمل تھی۔ ونڈسر دنیا بھر سے تارکین وطن افراد کے لیے دلچسپی کا مرکز ہے۔ شہر کی 20 فیصد سے زیادہ آبادی بیرون ملک پیدا ہوئی ہے۔

موسم

ترمیم

ونڈسر کا موسم نم اور کانٹی نینٹل نوعیت کا ہے۔ یہاں چار مختلف موسم ہیں۔ اوسط سالانہ درجہ حرارت 9.5 ڈگری ہے۔ یہاں کا سرد ترین مہینہ جنوری اور گرم ترین مہینہ جولائی ہوتا ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت منفی 29.1 اور سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گرمیوں کا موسم گرم اور نم ہوتا ہے۔ سردیوں میں موسم سرد تر رہتا ہے اور برفباری اکثر ہوتی رہتی ہے۔ گرمیوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان عام بات ہے۔

گرد باد یعنی ٹارنیڈو

ترمیم

ونڈسر میں سب سے زیادہ تباہ کن گردباد 1945میں آیا تھا جس کی شدت ایف 4 تھی۔ 1974 کی گردبادوں کی لہر کے دوران ونڈسر واحد کینیڈین شہر تھا جہاں گردبادوں سے ہلاکتیں ہوئی تھی۔ 1997 میں ساؤتھ ایسٹ مشی گن ٹارنیڈو آؤٹ بریک کے دوران بھی یہاں ایک گردباد شہر کے مشرق میں بنا۔ ڈیٹرائٹ دریا کو عبور کرنے والے گردباد بہت عام ہیں اور خزاں میں جھیل ایری اور جھیل سینٹ کلیئر میں آبی گردباد بنتے رہتے ہیں۔ 25 اپریل 2009 میں ایک معمولی گردباد نے زمین کو چھوا اور آس پاس کی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔

بنیادی ڈھانچہ

ترمیم

صحت کا نظام

ترمیم

ونڈسر میں دو بڑے ہسپتال ہیں۔

نقل و حمل

ترمیم

ونڈسر کینیڈا کی مصروف ترین شاہراہ یعنی ہائی وے نمبر 401 اور وی آئی اے ریل کے سرے پر واقع ہے۔ شہر میں ایک ہوائی اڈا بھی موجود ہے جو ائیر کینیڈا جاز اور عام شہری ہوابازی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ سینٹ لارنس کے بحری راستے پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں سمندر کو جانے والے بحری جہاز بھی گذرتے ہیں۔ ونڈسر سے ایک میونسپل ہائی وے بھی گذرتی ہے جو 15.7 کلومیٹر طویل اور اس پر کل 9 انٹر چینج بنے ہوئے ہیں۔ اس فری وے کو دنیا کی مختصر ترین فاصلے کی ایسی فری وے مانا جاتا ہے جو سب سے طویل عرصے میں تیار ہوئی۔ ابتدا سے تکمیل تک کل 15 برس کا عرصہ لگا۔

جڑواں شہر

ترمیم

ونڈسر کے دنیا بھر میں درج ذیل جڑواں شہر ہیں:

  • چنگ چوان، چین
  • کونٹری، برطانیہ
  • فیوجی ساوا، جاپان
  • گرینبی، کیوبیک، کینیڈا
  • کارنوال، اونٹاریو، کینیڈا
  • گنسن، جنوبی کوریا
  • لُبلن، پولینڈ
  • مینہیم، جرمنی
  • لاس ولٹس، ایلسلواڈور
  • اوہرڈ، مقدونیہ
  • سینٹ ایٹین، فرانس
  • سالٹیلو، میکسیکو
  • اوڈین، اٹلی

اس کے علاوہ ونڈسر کے اپنے امریکی ہمسائیہ شہر ڈیٹرائٹ سے خصوصی تعلقات ہیں۔