ونیش پھوگاٹ (پیدائش 25 اگست 1994)ایک بھارتی خاتون پہلوان ہے۔ وہ کامن ویلتھ اور ایشین گیمز دونوں میں طلائی تمغا جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون پہلوان بن گئیں۔وہ واحد بھارتی خاتون پہلوان ہیں جنھوں نے عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں متعدد تمغے جیتے۔ پھوگاٹ 2019ء میں لاریئس عالمی اسپورٹس ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے پہلی بھارتی کھلاڑی تھیں۔ [3] پھوگاٹ پہلوانوں کے ایک کامیاب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی فیملی میں ان کے کزن بھی بین الاقوامی پہلوان ہیں اور ان میں دولت مشترکہ کھیلوں کے تمغے جیتنے والے بھی ہیں۔

پھوگاٹ اگست 2022ء میں
ذاتی معلومات
قومیتبھارت
پیدائش (1994-08-25) 25 اگست 1994 (عمر 29 برس)
چرخی دادری, ہریانہ, بھارت[1]
قد159 سینٹی میٹر (5 فٹ 3 انچ)
وزن56 کلوگرام (123 پونڈ)
کھیل
ملکبھارت
کھیلفری اسٹائل ریسلنگ
ایونٹ48 کلو/50 کلو/53 کلو
کوچمہاویر سنگھ پھوگاٹ/وولر اکوس
کامیابیاں اور اعزازات
اعلی ترین عالمی درجہ بندی1
تجدید شدہ بتاریخ 20 اگست 2018ء

ونیش پہلوان راجپال پھوگٹ کی بیٹی اور پہلوان گیتا اور ببیتا کی کزن ہیں۔2014ء 2018ء اور 2022ء کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی ونیش پھوگاٹ واحد انڈین خاتون پہلوان ہیں جنھوں نے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کے مختلف مقابلوں میں متعدد تمغے جیتے ہیں۔ پھوگاٹ 2019ء میں لاریئس ورلڈ سپورٹس ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے پہلی انڈین کھلاڑی بنیں۔ انھوں نے 2013ء سے ہونے والے ہر ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ میں سونے، کانسی یا طلائی تمغا حاصل کیا ہے[4] اس کے علاوہ 28 برس کی ونیش پھوگاٹ ایشین گیمز 2018ء میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں۔ وہ معروف ریسلنگ کوچ اور سابق ریسلر مہاویر پھوگاٹ کی بھانجی اورچیمپیئن ریسلرز گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کی کزن ہیں۔ مہاویر پھوگاٹ نہ صرف گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کے والد اور کوچ ہیں بلکہ ونیش کی کوچنگ بھی انھوں نے ہی کی ہے۔گیتا نے 2010ء کے کامن ویلتھ گیمز میں ویمن ریسلنگ میں 55 کلوگرام فری سٹائل زمرے میں انڈیا کا پہلا طلائی تمغا جیتا تھا اور اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی انڈین خاتون پہلوان بھی بنیں۔ ان کی بہن ببیتا کماری نے 2012ء ورلڈ ریسلنگ چیمپین شپ میں کانسی کا تمغا جیتا تھا اور 2014ء میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغا جیتا۔ مہاویر پھوگاٹ کی زندگی پر بننے والی فلم دنگل میں ان کا کردار عامر خان نے ادا کیا تھا۔ اس فلم میں مہاویر پھوگاٹ کی اپنی زندگی کی کہانی اور دونوں بیٹیوں کی ٹریننگ سے لے کر گولڈ میڈل حاصل کرنے تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ [5] اس کے دونوں کزنز نے 55 کلو گرام میں طلائی تمغا جیتا ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں اپنے کزنز اور خود کو مسابقتی کشتی میں حصہ لینے کی اجازت دینے میں، اس کے والد اور چچا کو ہریانہ میں اپنے گاؤں میں کمیونٹی کے بے پناہ دباؤ اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کھیل میں حصہ لینا برادری کے اخلاق اور اقدار کے خلاف قرار دیا گیا۔ [6] اس کی کزن، ریتو پھوگاٹ ، بھی ایک بین الاقوامی سطح کی ریسلر ہے اور اس نے 2016ء کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغا جیتا ہے۔

13 دسمبر 2018ء کو، اس نے اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی پہلوان سوم ویر راٹھی سے شادی کی جو جند ضلع کے بختہ کھیرا گاؤں کے ہیں، [7] [8] جو قومی چیمپئن شپ میں دو بار گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ [9] یہ جوڑا 2011ء سے ایک دوسرے کو جانتا تھا اور دونوں ہندوستانی ریلوے کے لیے کام کرتے ہیں جہاں ان کی ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت کا شکار ہو گئے۔ [10] [9]وہ ریو اولمپکس میں اپنے گھٹنے میں کیریئر کے لیے خطرناک چوٹ کا شکار ہوگئیں۔ [11]

ونیش پھوگاٹ کی جانب سے بھارت کی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ صدر برج بھوشن سنگھ سمیت دیگر کوچز پر خواتین ریسلرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے جس نے ایک مرحلے پر سنسنی پھیلا دی ونیش پھوگاٹ نے دعویٰ کیا کہ ان کے سامنے کم از کم 10 خواتین کھلاڑیوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ برج بھوشن سنگھ نے ان کا جنسی استحصال کیا ہے۔ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے برج بھوشن سنگھ پر یہ الزامات انھوں نے انڈیا کے دار الحکومت دلی میں ڈبلیو ایف آئی کے خلاف ایک احتجاج کے دوران لگائے۔ دوسری جانب ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ نے اپنے اوپر لگائے جانے والے ان الزامات کی تردید کی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Kin celebrate Haryana wrestlers' fete at Glasgow"۔ Hindustan Times۔ 30 July 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2016 
  2. "2013 - Commonwealth Wrestling Championships"۔ Commonwealth Amateur Wrestling Association (CAWA)۔ 21 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2016 
  3. "Vinesh Phogat Becomes First Indian Athlete to be Nominated for Laureus World Sports Awards"۔ News18۔ 17 January 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2019 
  4. https://www.bbc.com/urdu/articles/c3g1l7zmknno
  5. The Powerhouse Phogat Siblings and their Cousin - Deeta, Babita and Vinesh, Femina.
  6. "I Am A Girl, I Am A Wrestler"۔ Tadpoles (بزبان انگریزی)۔ 2014-07-24۔ 23 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2015 
  7. p Pre-wedding festivities begin at Vinesh's village, The Tribune.
  8. Vinesh Phogat to marry wrestler Somvir Rathee on December 13, Hindustan Times
  9. ^ ا ب दंगल गर्ल विनेश फोगाट और सोमवीर राठी आज लेंगे सात फेरे آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ indiawave.in (Error: unknown archive URL).
  10. बारात लेकर बलाली पहुंचे पहलवान सोमवीर, विनेश के साथ लेंगे 7 फेरे, Dainik Bhaskar, 14 Dec 2918.
  11. "Tokyo 2020: Vinesh Phogat buries ghosts of Rio Games, star wrestler geared up for 2nd Olympics appearance"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ July 18, 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2021