ویدا کرشنا مورتی
ویدا کرشنا مورتی انڈیاکی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں [1]۔ ویدا کرشنا مورتی کیدور،کرناٹک، انڈیا میں 16اکتوبر 1992 کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے ٹی ئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کھیلی ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور لیگ اسپنر گیند باز ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر74 ٹی ٹوئنٹی اور 48 ون ڈے میچ کھیلے۔[2]
ویدا کرشنا مورتی 2019ء میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | ویدا کرشنا مورتی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | کرناٹک انڈیا | 16 اکتوبر 1992|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی لیگ بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ | 2011 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 | 2011 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرک انفو |
ون ڈے کیریئر
ترمیمویدا کرشنا مورتی نے پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ انگلینڈ کے خلاف سن 2011 میں کھیلا۔ انھوں نے 25.9 کی اوسط سے کل 829 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 71کا اسکور بھی شامل ہے۔ وہ8 نصف سنچریاں کرنے میں کامیاب رہیں۔ انھوں نے کل 114 گیندیں پھینکیں اور 3وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ کی اوسط22رہی جس میں پانچ وکٹوں کا اعزاز شامل نہیں ہے۔ویدا کرشنا مورتی 20 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔انھوں نے چھوٹی عمر میں مقامی کرکٹ کا آغاز کر دیا تھا، اس کے بعد وہ مختلف کلبوں کی طرف سے کھیلتی رہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی۔
ٹی ٹونٹی کیریئر
ترمیمویدا کرشنا مورتی نے پہلا بین الاقوامی T20 میچ آسٹریلیا کے خلاف سن 2011 میں کھیلا۔ انھوں نے کل 856 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 57 کا اسکور بھی شامل ہے۔ انھوں نے ٹی ٹوئنٹی میں فقط 12 گیندیں کرائیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی البتہ 37 کیچ پکڑ کر خود کو ہندوستان کی بہترین فیلڈر ثابت کیا۔
- ↑ "ویدا کرشنا مورتی"۔ cricinfo۔ 27 مارچ 2021
- ↑ "ہندوستانی خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021