ویشالی نیوٹیا
ویشالی نیوٹیا (انگریزی: Vaishali Neotia) حیدرآباد، تلنگانہ، بھارت میں مقیم ایک خاتون صنعت کار ہے۔[1] وہ مرشیئس (Merxius) کی مساوی بانی ہے۔ یہ ایک انعام یافتہ طرزیاتی کمپنی ہے جو مصنوعات کو اضافی حقیقت (Augmented Reality)، بصری حقیقت (Virtual Reality) اور آمنے سامنے (Interactive) اور ویب ٹیکنالوجی سے بناتی ہے۔ یہ عالمی سطح پر سب سے بڑے پانچ موجد کمپنیوں میں ایک ہے، جیساکہ آئی ای ٹی نے درجہ بندی کی ہے۔[2]
ویشالی نیوٹیا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عملی زندگی | |
پیشہ | کاروباری شخصیت |
درستی - ترمیم |
عالمی اداروں میں شہرت
ترمیمویشالی نیوٹیا کو عالمی خواتین کے تربیتی لائحۂ عمل (Global Women's Mentorship Program) کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ یہ لائحۂ عمل ریاستہائے متحدہ امریکا کے محکمہ امور خانہ (U.S State department) اور فارچون کے اشتراک سے منظم ہوا۔ وہاں ویشالی نے ایک مہینہ امریکا اور دنیا کے مختلف حصوں سے جمع 18 ساتھی مشارکین کے ساتھ وقت گزارا۔ ایک اہم فائدہ اس لائحۂ عمل سے یہ تھا کہ شرکاء کو فارچون 500 کمپنیوں کے نمائندوں سے ملنے، سمجھنے اور سیکھنے کا موقع ملا تھا۔[2]
حوالہ جات
ترمیمخارجی روابط
ترمیم- ویشالی نیوٹیا فیس بک پر
- ویشالی نیوٹیا ٹویٹر پر
- How Merxius CEO, Vaishali Neotia is inspiring entrepreneurs to focus on innovationآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hyderabad.techstartup.in (Error: unknown archive URL)