ویلدال پیوخ
ویلدال پیوخ (جرمن: Wildalpjoch) جرمنی کے علاقۂ باواریا میں واقع ایک پہاڑ ہے۔ اس بہاڑ کا نقطہ آغاز تنی رہاف (Tannerhof) ہے۔ اس کی اعظم ترین اونچائی 1720 میٹر ہے۔ کوہ گیر اس پہاڑ کی چڑھائی کو اوسط درجے کا چیلنج تصور کرتے ہیں۔ مشاق کوہ گیر اس پہاڑ کی سیر چھ گھنٹوں میں مکمل کر لیتے ہیں۔ کوہ پر چڑھنے کے بعد اطراف کے پہاڑ گروسوینیدیگر (Großglockner) اور کیزر پہاڑیوں (Wilder Kaiser ranges) کے ہوش ربا مناظر دکھائی پڑتے ہیں۔ گرما میں یہاں ہریالی دکھتی ہے اور یہاں سے اترتے وقت کچھ چھوپڑیاں بھی دکھتی ہیں۔[1]
ویلدال پیوخ | |
---|---|
بلند ترین مقام | |
بلندی | 1,720 میٹر (5,640 فٹ) |
جغرافیہ | |
مقام | باواریا، جرمنی |