ویمین ان کرائم انک
ویمین ان کرائم انک (انگریزی: Women in Crime Ink) ریاستہائے متحدہ امریکا سے ہر روز شائع ہونے والا آن لائن بلاگ ہے جو اپنے خود کا تیار کردہ مواد اور دیگر ذرائع سے محصولہ مواد اپنے قارئین کے آگے پیش کرتا ہے۔ اس بلاگ کی تاسیس 10 مارچ، 2008ء میں رکھی گئی تھی۔ اس کا مشن یہ تھا: "جرائم اور ذرائع ابلاغ پر افکار کا سر چشمہ جو فوجداری کے نظام سے جڑی خواتین پیشہ ور شخصیات اور مصنفات سے حاصل کیا گیا ہے"۔ اس ویب گاہ پر جرائم، ذرائع ابلاغ، کتابوں، ادب، اعلیٰ سطحی مجرمانہ مقدمات اور جرائم کی خبریں پیش کی جاتی ہیں۔
ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا |
---|---|
زبان | انگریزی |
ویب سائٹ | www.womenincrimeink.com |
مشارکات
ترمیمویمین ان کرائم انک میں خود کا تیار کردہ اور دیگر ذرائع سے حاصل کردہ مواد پیش کیا جاتا ہے۔ یہ بنیادی طور جرم اور نظام عدلیہ کو نسوانی نگاہوں اور خواتین کی فہم و دانش سے جائزہ لینے والی ویب گاہ ہے۔ اس ویب گاہ کو کئی عدلیہ اور دیگر حلقوں سے پسندیدگی کی نظروں سے دیکھا گیا ہے۔ اس کے اپنے کئی باضابطہ معاونین اور لکھاری بھی ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اس بلاگ کو تحقیق و تجزیے کے بعد "پڑھنے کے لائق" قرار دیا ہے، جو اس کے با وثوق اور با سند ہونے کی اپنی دلیل ہے۔ اس کے کئی مشاہیر اور اپنے میدان کی ماہر خواتین میں اعلٰی سطحی قانونی تجزیہ کار این بریمر اور مشہور جسم کی زبان شناس ڈاکٹر لیلیان گلاس شامل ہیں۔ کچھ اور دیگر مشہور ناموں میں ڈائیں ڈائمنڈ، پیٹ براؤن، کیتھرین کیسی، کیتھی اسکاٹ، رابین سیکس اور کئی دیگر فوجداری مقدموں سے جڑے پیشے ور اور مصنفات ہیں۔[1]
بلاگ کے تجزیے کا نمونہ
ترمیم” | جیسے جیسے ہم کیسی اینتھونی کے اپنی ننہی بیٹی کائلی کے قتل مقدمے کی کار روائی کے قریب ہوتے جا رہے ہیں، یہ زیادہ غالب امکان لگ رہا ہے کہ فیصلہ خلاف قیاس ہوگا۔ زبر دست تلخ کلامی سے بھرے عدالتی اجلاس کے بعد کسی دھماکا خیز منظر پر نتیجہ خیز ہونے کی بجائے، ممکن ہے کہ کیسی اقبال جرم کر لے۔ لمحہ آخر میں سزا کی کمی پر بحث لازمی ہے۔[2] | “ |