وال اسٹریٹ جرنل
دی وال اسٹریٹ جرنل (انگریزی: The Wall Street Journal) امریکا کے شہر نیو یارک سے چھپنے والا ایک با اثر امریکی بین الاقوامی روزنامہ ہے جس کی کل عالمی روزانہ تعداد اشاعت 20 لاکھ (بمطابق 2007ء) سے زیادہ ہے ۔[1] یہ کئی سالوں تک امریکا میں شایع ہونے والا سب سے بڑا اخبار تھا البتہ اب یہ یو ایس اے ٹوڈے (USA Today) کے بعد دوسرے درجے پر ہے کیونکہ امریکا میں اشاعت 18 لاکھ روزانہ ہے (بمطابق 2003ء)۔ جرنل ایشیائی اور یورپی شمارے بھی جاری کرتا ہے۔ روزانہ کے مالیاتی اخبار کی حیثیت سے اس کا سب سے بڑا حریف لندن، برطانیہ سے شایع ہونے والا فنانشل ٹائمز (Financial Times) ہے، جس کی متعدد بین الاقوامی اشاعتیں بھی جاری ہوتی ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل ڈاؤ جونز اینڈ کمپنی کی ملکیت ہے۔
اخبار کے سرورق کا ایک عکس | |
قسم | اخبار |
---|---|
ہیئت | براڈ شیٹ |
مالک | نیوز کورپ (بذریعہ ڈاؤ جونز اینڈ کمپنی) |
ایڈیٹر ان چیف | جرارڈ بیکر |
رائے ایڈیٹر | پال اے۔ جیکٹ |
آغاز | جولائی 8، 1889 |
سیاسی صف بندی | قدامت پسند |
زبان | انگریزی |
صدر دفتر | 1211 ایونیو آف دی امریکاز، نیو یارک شہر، ریاستہائے متحدہ |
تعداد اشاعت | 2,277,000 روزانہ |
آئی ایس ایس این | 0099-9660 |
او سی سی ایل نمبر | 781541372 |
ویب سائٹ | www |
جرنل بنیادی طور پر امریکی اور بین الاقوامی کاروباری خبروں اور معاملات کا احاطہ کرتا ہے۔ اخبار کا نام نیو یارک شہر کے مالیاتی مرکز میں واقع سڑک وال اسٹریٹ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ 8 جولائی 1889ء کو چارلس ڈاؤ، ایڈورڈ جونز اور چارلس برگ سٹریسر کی جانب سے بنیاد رکھے جانے کے بعد سے مسلسل شایع ہو رہا ہے۔ اخبار نے 33 مرتبہ صحافت کا سب سے اعلیٰ اعزاز پولٹزر انعام جیتا ہے۔[2]
اخبار میں 2006ء تک صفحۂ اول پر کوئی اشتہار شایع نہیں کیا جاتا تھا۔ یورپی اور ایشیائی اشاعتوں میں صفحۂ اول پر اشتہارات کو 2005ء کے اواخر میں جگہ دی گئی تھی۔
متعلقہ مضامین
ترمیمحوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- اخبار کی باضابطہ ویب گاہ
- وال اسٹریٹ جرنل بلاگز
- وال اسٹریٹ جرنل کی تاریخآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ unregisterednews.com (Error: unknown archive URL)