وینزویلا میں اسلام
وینزویلا میں تقریبا 100،000 مسلمان آباد ہیں۔ یہ کل آبادی کا 0.4 فیصد بنتے ہیں۔[1] ان مسلمانوں میں سے زیادہ تر مسلمانوں کا تعلق شام لبنان فلسطین اور ترکی سے ہے۔[2]
دار الحکومت کراکس میں قریبا 15،000 مسلمان آباد ہیں۔ دار الحکومت کراکس میں واقع مسجد شیخ ابراہیم الابراہیم جنوبی امریکا کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔ یہ مسجد شہر کی اکلوتی مسجد ہے اس مسجد میں گنبد مینار محراب کے ساتھ ساتھ وسیع ہال نمازیوں کے لیے دستیاب ہے۔ یہ مسجد ابراہیم بن عبد العزیز الاابراہیم کے فنڈز کی مدد سے ماہر تعمیرات اوسکر براکو کے زیر نظر بنایا گیا۔ وینزویلا میں اور بھی کئی مساجد، اسلامی مراکز اور تنظیمیں بھی موجود ہیں۔2008 میں پونٹو فیجو میں بھی ایک مسجد تعمیر کی گئی۔ وینزویلا کا جزیرہ مارگریٹا عرب مسلمانوں کی ایک بڑی کمیونٹی کا گھر ہے۔ مقامی کیبل آپریٹر الجزیرہ جیسے اسلامی چینل چلانے کے ساتھ ساتھ لبنان کے اسلامی چینل جیسے ایل بی سی سیٹ اور سعودی چینل ایم بی سی اور ایل آر ٹی جیسے اسلامی چینل چلاتے ہیں۔ خواتین حجاب پہن کر کام کرتی ہیں متعدد مسلم دکانوں پر قرآنی آیات آویزاں ہیں۔ عرب مسلمان زیادہ تر بینکوں اور ٹریول ایجنسیوں کے کام سے وابستہ ہیں۔ 11 فروری 2006 کو ڈنمارک میں توہین آمیز خاکے تیار کرنے پر مسلمانوں نے کراکس میں میں ڈنمارک کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا اور اس موقع پر انھوں نے ڈنمارک اور امریکی پرچم بھی نذر آتش کیے۔ اس طرح یہ احتجاج پورے براعظم پر پھیل گیا۔[3]
20 جولائی 2006 میں لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے باعث اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا ان میں زیادہ تر مسلمان تھے البتہ کچھ حکومتی تنظیموں کے رکن تھے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ International Religious Freedom Report 2007 - Venezuela
- ↑ Luxner, Larry. "Bowing to Mecca from Caracas". Americas, 1992, volume 44, issue 4, page 4
- ↑ Venezuelan Muslims protest cartoons, From correspondents in Caracas, The Australian, February 11, 2006
- ↑ Israeli embassy receives document supporting the peace in Lebanon and Palestine. From the Venezuelan Ministry of Communications and Information. Caracas, July 20, 2006
بیرونی رابط
ترمیم- Mezquita Sheikh Ibrahim website on MiPunto.com [1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mipunto.com (Error: unknown archive URL)