ویویک اگروال
ویویک اگروال (3 جنوری 1962ء – 26 اپریل 1993ء) بھارت کے ایک کرکٹ کھلاڑی تھے۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے جنھوں نے ہریانہ کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلا تھا۔ ان کی پیدائش میرٹھ میں ہوئی تھی۔
اگروال نے اول درجے کے کھیل میں 1982–83 میں بنگال کرکٹ ٹیم کے خلاف شروعات کی تھی۔ افتتاحی ترتیب کے حساب سے انھوں نے 18 رن پہلی اننگز میں بنائے اور دوسری اننگز میں وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
وہ انڈین ایئرلائنز کے پرواز ہمقدم کے طور پر کام کر رہے تھے اور انڈین ایئرلائنز پرواز 491 میں وہ سوار تھے جو 26 اپریل 1993ء کو اورنگ آباد (مہاراشٹر) سے نکلنے کے تھوڑی ہی دیر بعد زمین پر گرکر تباہ ہو گئی۔ وہ ان 55 افراد میں سے تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Obituaries in 1993"۔ وزڈن کرکٹرز المانک۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولائی 2016
خارجی روابط
ترمیم- کرکٹ کا وثیقہ ویویک اگروال پر