ویٹیکن کا کتب خانہ
ویٹیکن مشنری لائبریری ویٹیکن محل کے اندر واقع ایک کتب خانہ ہے۔ اس لائبریری کی بنیاد سنہ 1451ء میں رکھی گئی تھی اور اسے پوپ نکولس پنجم سے منسوب کیا جاتا ہے۔ لائبریری میں (تقریباً 80,000) کتابیں، پینٹنگز، خطوط اور مخطوطات محفوظ ہیں۔ اور سنہ 2014ء میں تقریباً 4,000 قدیم نسخے لائبریری نے اپنی ویب گاہ پر مفت استفادے کے لیے فراہم کیے ہیں۔
ویٹیکن مشنری لائبریری Vatican Apostolic Library | |
---|---|
Bibliotheca Apostolica Vaticana | |
پوپ سکسٹس چہارم، بارٹولومیو پلاٹینا کو ویٹیکن لائبریری کا تقرر نامہ دے رہا ہے"؛ مصور میلوزو دا فورلی کا سنہ 1477ء میں بنایا گیا فریسکو آرٹ جو اب ویٹیکن کے عجائب گھر کی زینت ہے۔ | |
41°54′17″N 12°27′16″E / 41.90472°N 12.45444°E | |
محل وقوع | ویٹیکن سٹی |
ٹائپ | کتب خانہ برائے تحقیق |
قیام | 1475 |
مجموعہ | |
ذخیرہ کتب |
|
دیگر معلومات | |
مدیر | اینجیلو ونسینزو زینی Angelo Vincenzo Zani |
ویب سائٹ | www |
Location on a map of Vatican City |
تاریخ
ترمیمسنہ 1451ء میں، پوپ نکولس پنجم نے ویٹیکن میں ایک عوامی لائبریری قائم کرنے کی کوشش کی، جو روم، اٹلی کو دوبارہ ایک علم کا مرکز بنانے کی کوششوں کا حصہ تھا۔[1] نکولس نے اپنے پیشرو سے وراثت میں ملنے والے تقریباً 350 یونانی، لاطینی اور عبرانی ضابطوں Codex کو اپنے اپنے ذخیرے اور دیگر عطیات، جن میں سے قسطنطنیہ کی شاہی لائبریری سے مخطوطات شامل تھے، کو اکٹھا کیا۔ پوپ نکولس نے بھی اطالوی اور بازنطینی مسیحی اسکالرز کو اپنی لائبریری کے لیے یونانی کلاسیک کا لاطینی میں ترجمہ کرنے کے لیے ملازمت دے کر اپنے مجموعہ کو بڑھایا۔ باشعور پوپ نے پہلے ہی کافر کلاسیک pagan Roman کو شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کی تھی۔[2] نکولس نے اس عرصے کے دوران بہت سے یونانی کاموں اور تحریروں کو، جو اس نے سفر کے دوران جمع کیے تھے اور دوسروں سے حاصل کیے تھے، کو محفوظ کرنے کا اہم کام کیا۔ سنہ 1455ء میں، مجموعہ 1200 کتب تک پہنچ گیا، جن میں سے 400 یونانی زبان میں تھیں۔
نکولس کا انتقال سنہ 1455ء میں ہوا۔ سنہ 1475ء میں اس کے جانشین پوپ سکسٹس چہارم نے پالیٹائن لائبریری کی بنیاد رکھی۔ ان کے دور میں، "الہیات، فلسفہ اور فنی ادب" میں مزید کتب حاصل کی گئیں۔[3] مخطوطات کی تعداد مختلف طور پر سنہ 1475ء میں 3,500 یا سنہ 1481ء میں 2,527 شمار کی جاتی ہے، جب لائبریرین بارٹولومیو پلاٹینا نے ایک دستخط شدہ فہرست تیار کی تھی۔ اس وقت یہ مغربی دنیا میں کتابوں کا سب سے بڑا ذخیرہ تھا۔[4] پوپ جولیس دوم نے عمارت کی توسیع کا کام شروع کیا۔ سنہ 1587ء کے قریب، پوپ سکسٹس پنجم نے معمار ڈومینیکو فونٹانا کو لائبریری کے لیے ایک نئی عمارت تعمیر کرنے کا حکم دیا، جو آج بھی استعمال ہوتی ہے۔ اس کے بعد یہ ویٹیکن لائبریری کے نام سے مشہور ہوئی۔
رد اصلاح کے دوران، ممنوعہ کتابوں کے انڈیکس کے تعارف کے بعد لائبریری کے مجموعوں تک رسائی محدود تھی۔ اسکالرز کی لائبریری تک رسائی پر پابندی تھی، خاص طور پر پروٹسٹنٹ اسکالرز پر۔ 17ویں صدی کے دوران پابندیاں ہٹا دی گئیں اور پوپ لیو سیز دہم نے سنہ 1883ء میں لائبریری کو باضابطہ طور پر علما کے لیے کھولنا تھا۔[5]
سنہ 1756ء میں، لائبریری میں قدیم مخطوطات کے کیوریٹر پادری انتونیو پیاجیو نے ایک مشین کا استعمال کیا جسے اس نے پہلی بار ہرکولینیم پاپیری کو اتارنے کے لیے ایجاد کیا تھا،[6] اس عمل میں اسے مہینوں لگے تھے۔ سنہ 1809ء میں، نپولین بوناپارٹ نے پوپ پائیس ہفتم کو گرفتار کر لیا اور لائبریری کے مواد کو ضبط کر کے پیرس پہنچا دیا گیا۔ یہ سب ضبط شدہ ذخیرہ نپولین کی شکست اور دستبرداری کے تین سال بعد سنہ 1817ء میں واپس آیا۔
لائبریری کی بحالی کا پہلا بڑا منصوبہ دو عالمی جنگوں کے درمیان دنیا بھر کے لائبریرین کے تعاون سے پوپ پائیس یاز دہم، جو خود ایک اسکالر اور سابق لائبریرین تھا، کی ذاتی دلچسپی پر ہوا تھا۔ اس وقت تک، لائبریری کے لیے متعدد ماہرین کی مہارت حاصل کی جا چکی تھی، مگر ویٹیکن لائبریری بہت زیادہ تنظیم کی کمی کا شکار تھی اور اس کے جونیئر لائبریرین زیر تربیت تھے۔[7] غیر ملکی محققین، خاص طور پر امریکیوں نے جب دیکھا کہ اتنے اہم مجموعے کے لیے سہولیات ناکافی ہیں، تو امریکن لائبریری ایسوسی ایشن اور کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس سمیت کئی امریکی تنظیموں نے ایک جدید کیٹلاگنگ سسٹم کو نافذ کرنے میں مدد کی پیشکش کی۔[8] اس کے ساتھ ساتھ ویٹیکن لائبریری کے لائبریرین کو امریکا میں کئی لائبریریوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی تاکہ وہ جدید لائبریری کے کام کے بارے میں تربیت حاصل کر سکیں۔ انھوں نے لائبریری آف کانگریس اور پرنسٹن، فلاڈیلفیا، بالٹی مور، پٹسبرگ، شکاگو، شیمپین، ٹورنٹو اور این آربر میں لائبریریوں کا دورہ کیا اور روم واپس آ کر ایک تنظیم نو کا منصوبہ لاگو کیا۔ بنیادی اہداف میں، ہر ایک مخطوطہ کے مصنف کے ذریعہ ایک خلاصہ انڈیکس بنانا اور اسی طرح انکونابولا (ہاتھ سے لکھے نسخوں) کے لیے ایک کیٹلاگ بنانا شامل تھا۔ منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد، ویٹیکن لائبریری پورے یورپ میں جدید ترین لائبریریوں میں سے ایک بن گئی۔ اس مشترکہ کوشش نے لائبریرین شپ کے میدان میں بین الاقوامی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سنہ 1929ء میں بین الاقوامی فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز کی بنیاد رکھی گئی، جو ابھی تک کام کر رہی ہے۔[3]
سنہ 1992ء میں لائبریری میں تقریباً بیس لاکھ فہرست شدہ نوادر موجود تھے۔ جدید دور میں لائبریری سے ہونے والی متعدد چوریوں میں سے ایک ، جس میں سنہ 1995ء میں اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے آرٹ ہسٹری کے استاد اینتھونی میلنیکاس نے قرون وسطیٰ کے ایک مخطوطے سے تین صفحے چرائے جو کبھی فرانسسکو پیٹرارک کی ملکیت تھے۔[9] چوری شدہ صفحات میں سے ایک میں اناج کی کھیتی کرنے والے کسان کی ایک شاندار چھوٹی تصویر بھی شامل ہے۔ امریکی کسٹمز ایجنٹس کے قبضے سے ایک نامعلوم ذریعہ سے چوتھا صفحہ بھی برآمد ہوا۔ میلنکاس ان صفحات کو ایک آرٹ ڈیلر کو بیچنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر اس آرٹ ڈیلر نے ویٹیکن کے لائبریرین ڈائریکٹر کو آگاہ کر دیا۔[10]
نگار خانہ
ترمیم-
The Sistine Hall of the Vatican Library.
-
Golden Rose stored in the Vatican Library.
-
Ceiling fresco of the Sistine Hall, photograph by Jean-Pol Grandmont
-
Gospel of Matthew in Persian, the first Persian manuscript to enter the Vatican Library
-
Manuscript page with the five-voice "Kyrie" of the Missa Virgo Parens Christi by Jacques Barbireau
-
Mappamondo Borgiano, also known as "Tavola di Velletri", consisting of two copper tablets (1430)
-
Month of May from in the Chronography of 354 by the 4th century calligrapher Filocalus
-
Anton Raphael Mengs, The Triumph of History over Time (Allegory of the Museum Clementinum), ceiling fresco in the Camera dei Papiri, Vatican Library
-
Illumination from the legend of Sain Emerich of Hungary's, c. 1335
-
Battle between David and Goliath, Book of Psalms, c. 1059
-
The ivory panels from the back cover of Codex Aureus of Lorsch
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Bloom, Ocker. "The Vatican Library and its History". Ibiblio. Retrieved 1 August 2014.
- ↑ Mendelsohn, Daniel (3 January 2011). "God's Librarians". The New Yorker. Vol. 86, no. 42. p. 24. ISSN 0028-792X. Retrieved 3 August 2014.
- ^ ا ب Davis, Donald G. Wiegand, Wayne A. (1994)۔ Encyclopedia of Library History۔ New York: Garland۔ صفحہ: 653۔ ISBN 0824057872
- ↑ The Library of Congress: Rome Reborn: The Vatican Library & Renaissance Culture - The Vatican Library - The City Reborn: How the City Came Back to Life". Library of Congress. Retrieved 2 August 2014.
- ↑ Meert, Deborah. "A History of the Vatican Library". capping.slis.ualberta.ca. University of Alberta. Archived from the original on 8 December 2013. Retrieved 31 July 2014.
- ↑ Giacomo Castrucci (1856). "Tesoro letterario di Ercolano, ossia, La reale officina dei papiri ercolanesi".
- ↑ Vincenti, Raffaella (2020). "The Vatican Library and the IFLA between 1928 and 1929". Journal of Education for Library and Information Science. 61 (3): 308–318. doi:10.3138/jelis.61.3.2020-0019. ISSN 0748-5786. S2CID 225396835.
- ↑ Patrick Valentine (2010). "<i>The Vatican Library and the Carnegie Endowment for International Peace: The History, Impact, and Influence of Their Collaboration (1927–1947)</i> (review)". Libraries & the Cultural Record. 45 (4): 503–504. doi:10.1353/lac.2010.0025. ISSN 1932-9555. S2CID 162118890.
- ↑ HONAN, WILLIAM H. (30 May 1995). "Teacher Tied to Stolen Manuscript Pages Faced Prior Ethics Questions, Colleagues Say". The New York Times. Retrieved 1 August 2014.
- ↑ MONTALBANO, WILLIAM D. (25 May 1995). "U.S. Scholar Suspected in Theft of Manuscript Pages". Los Angeles Times. Retrieved 1 August 2014.
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ویٹیکن کا کتب خانہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Official website
- Vatican Library old home page, with online catalog search
- History of the Vatican Library, from the Library's site
- Treasures of the Vatican Library Exposed via The European Library
- Toward On-line, worldwide access to Vatican Library materials (1996). A collaborative effort (pioneered by Fr. Leonard Boyle OP Prefect of the Vatican Library) between the Vatican Library and آئی بی ایم, the primary goal of which is to "provide access via the Internet to some of the Library's most valuable manuscripts, printed books, and other sources to a scholarly community around the world."
- Knights of Columbus Vatican Film Library. سینٹ لوئس یونیورسٹی library that focuses on the collection of the Vatican Library.
- The Secret History of Art by Noah Charney on the Vatican Library and Procopius. An article by art historian Noah Charney about the Vatican Library and its famous manuscript, Historia Arcana by Procopius.
- The Vatican: spirit and art of Christian Rome, a book from The Metropolitan Museum of Art Libraries (fully available online as PDF), which contains material on the library (p. 280-290)