ویکیپیڈیا:آزاد دائرۃ المعارف

ویکیپیڈیا کا لوگو جس میں "آزاد دائرۃ المعارف" درج ہے۔

ویکیپیڈیا کا عنوان ہے آزاد دائرۃ المعارف، جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے۔

آزاد کا مفہوم

دائرۃ المعارف برٹانیکا لغت چھاپنے کی تاریخ کے بارے میں کچھ یوں بتاتا ہے:

انگریزی سے فرانسیسی کی اگلی اہم لغت جان پالسگریو نے 1530 میں چھپوائی ۔۔۔ اور اس سے متعلقہ ایک خط ابھی باقی ہے جس میں اس نے اپنے چھاپہ خانے سے طے کیا تھا کہ کوئی بھی جلد اس کی اجازت کے بغیر نہ بیچی جائے تاکہ ایسا نہ ہو کہ نا اہل افراد فرانسیسی سیکھ لیں۔

— 

اردو زبان میں آزاد کے کئی معنی ہیں۔ ویکیپیڈیا میں "آزاد" کا سب سے پہلا اور اہم ترین معنی اس کے اجازت نامے سے متعلق ہے۔ ویکیپیڈیا پر شائع ہونے والی ہر تحریر کریئیٹیو کامنز انتساب-یکساں شراکت اجازت نامہ (CC BY-SA 3.0) اور جی این یو آزاد مسوداتی اجازت نامے (GFDL) کے تحت مفت پیش کی جاتی ہے جسے کاپی لیفٹ (کاپی رائٹ کا متضاد) کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت تحریر کے حقوق تو لکھاری کے پاس محفوظ ہوتے ہیں مگر تحریر کو آزادانہ طور پر پڑھا، تقسیم اور تبدیل کیا جا سکتا ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ ترمیم شدہ نسخے بھی اسی اجازت نامے کے تحت پیش کیے جائیں گے۔ قانونی نقاط کی وضاحت کے لیے پورے اجازت نامے کو پڑھنا بہتر ہے۔

اس اجازت نامے کا مقصد یہ ہے کہ حوالہ جاتی مواد -جو بنی نوع انسان کے علوم کا مجموعہ ہے- ہر انسان کے لیے مفت ہونا چاہیے جسے جملہ حقوق محفوظ کہہ کر محدود یا قابو میں نہ کیا جائے اور مناسب شرائط کے تحت اسے ہر جگہ استعمال اور حسب منشا تقسیم کیا جا سکے۔ اس طرح ویکیپیڈیا جناب پالسگریو کے لگ بھگ 500 سالہ پرانے رحجان کو واپس لا رہا ہے۔

ویکیپیڈیا پر ایسی معلومات نہیں پیش کی جا سکتیں جو مندرجہ بالا اجازت ناموں (CC-BY-SA یا GFDL) سے متصادم ہوں، ایسی معلومات فوراً حذف کر دی جاتی ہیں۔ استثنائی صورت اردو زبان کا ویکیپیڈیا ہے جس پر محدود مقدار میں تصاویر اور دیگر میڈیا فائلوں کو منصفانہ استعمال کی شرائط کے تحت پیش کیا جا سکتا ہے جس کی تفصیل ویکیپیڈیا:غیر آزاد مواد پر دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ دیگر زبانوں کے ویکیپیڈیا مثلاً ہسپانوی ویکیپیڈیا "منصفانہ استعمال" کی اجازت بالکل نہیں دیتی۔

"آزاد" کے دیگر معنی

کچھ لوگ "آزاد دائرۃ المعارف، جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے" کو سمجھنے میں غلطی کر جاتے ہیں، اس لیے کہ اردو میں "آزاد" کے کئی مفہوم نکلتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کے شریک بانی جیمی ویلز نے اس کی وضاحت کچھ یوں پیش کی:

انگریزی کے لفظ آزاد کا معنی مفت بھی بنتا ہے اور آزاد بھی۔ ہم بنیادی طور پر دوسرا مفہوم استعمال کرتے ہیں مگر اس کا انحصار زبان پر ہے کہ اس میں یہ مفہوم سہولت سے کس طرح ادا کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ ہمارا مقصد مفت معلومات مہیا کرنا ہے، لہذا اسے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ان میں سے کچھ مطالب ویکیپڈیا پر کلی یا جزوی طور پر لاگو ہو سکتے ہیں مگر لازمی نہیں کہ وہ پوری طرح سے ویکیپیڈیا کے ارادوں کو ظاہر کریں، لہذا انہیں اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے۔

آزاد دائرۃ المعارف کا مطلب مفت نہیں

عملی اعتبار سے کوئی بھی فرد جو انٹرنیٹ سے منسلک ہو، وہ ویکیپڈیا کی ویب سائٹ wikipedia.org پر موجود متن کو مفت پڑھ سکتا ہے۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ویکیپیڈیا کلیتاً غیر تجارتی ہے۔ ویکیپیڈیا کے نسخے بیچے جا سکتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کے اجازت ناموں کے مطابق کوئی بھی شخص ان معلومات کو بصری میڈیا مثلاً ڈی وی ڈی یا کاغذ پر چھاپ کر فروخت کر سکتا ہے۔

مزید برآں، ویکیپیڈیا پر ایسا متن ڈالنا ممنوع ہے جو اسے غیرتجارتی استعمال سے روکے کیونکہ ایسا متن اجازت ناموں سے متصادم ہوگا۔

آزاد دائرۃ المعارف کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی انسان اپنی مرضی سے تبدیلیاں کرتا پھرے

"دائرۃ المعارف، جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے" سے یہ مراد نہیں کوئی بھی شخص اپنی مرضی سے اپنے نکتہ نظر کی حمایت میں لکھتا پھرے۔ بعض صارفین یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کچھ بھی لکھنے کی کھلی اجازت ہے، یہ درست نہیں۔ یہ عنوان دو حصوں پر مبنی ہے، آزاد کا تعلق اجازت نامے سے ہے اور "جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے" سے مراد کوئی بھی شخص جو انٹرنیٹ سے منسلک ہو، اسے ویکیپیڈیا پر لکھنے کے لیے اجازت درکار نہیں۔ تاہم ویکیپیڈیا اس امر پر زور دیتا ہے کہ اس پر موجود معلومات قابلِ تصدیق ہونے کے علاوہ متوازن نکتہ نظر سے لکھی گئی ہوں۔ کوئی بھی شخص ان اصولوں پر عمل پیرا ہو کر لکھ سکتا ہے۔ لیکن ان اصولوں کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ معلومات کو حذف کر دیا جاتا ہے اور انتہائی صورت میں ایسے صارفین پر مستقل پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

ضروری نہیں کہ آزاد دائرۃ المعارف آزادئ اظہارِ رائے بھی ہو

عام تعریف کے مطابق ایسے سافٹ ویئر اور متن آزاد تو ہوتے ہیں مگر لازمی نہیں کہ مفت بھی ہوں۔ مگر ایک بار پھر یاد رہے کہ آزاد کا لفظ اجازت نامے سے منسلک ہے۔ ویکیپیڈیا پر آزادئ اظہار رائے کا احترام تو کیا جاتا ہے مگر تحریروں پر اس کا اطلاق بطور حکمت عملی لازم نہیں۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط