ویکیپیڈیا:اردو ویکیپیڈیا انڈیا
- (تدوین جاری ہے۔۔۔۔۔)
‘‘‘اردو ویکیپیڈیا انڈیا‘‘‘ : بھارت کے اردو ویکیپیڈیا صارفین کا ایک گروپ ہے۔
انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن 2014
ترمیمویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے بھارت میں ویکیپیڈیا کے پروگرامز کو تیز کرنے اور بھارت میں ویکیپیڈیا کے روشن مستقبل کے لیے ایک پروگرام کا لائحہ عمل تیار کیا اور بھارتی زبانوں کے ویکیپیڈیا صارفین کو مدعو کیا۔ اس پروگرام کا نام “انڈیا کمیونیٹی کنسلٹیشن 2014 ہے۔ میٹا ویکی پر اس کے متعلق ایک صفحہ ہے۔ تفصیلات کے لیے دیکھیں * انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن 2014
اس کمیونٹی کنسلٹیشن میں بھارتی زبانوں کے صارفین خاص طور پر مامورین، منتظمین یا دیگر صارفین سے بھی دلچسپی رکھنے والے حضرات نے حصہ لیا۔
(مزید تصاویر کے لیے : انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن 2014 - کومنز - زمرہ - تصاویر )
تفصیلات کے لیے، اس پیج کے تبادلۂ خیال پیج کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن 2014 - تبادلہ خیال صفحہ
تفصیلات کے لیے، اس پورگرام کی رپورٹ کو میٹا ویکی پر بلوگ کے روپ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اردو ویکیپیڈیا انڈیا - کا وجود
ترمیماس پروگرام میں بھارتی زبانوں کے تمام نمائندے موجود تھے، لیکن اردو کا کوئی نہیں تھا۔ اس حالت میں احمد نثار نے اردو کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت میں اردو ویکیپیڈیا کے تعلق سے کئی مشورے پیش کیے۔ خاص طور پر بھارت میں اردو ویکیپیڈیا کا تعارف، ناظرین کی توجہ، صارفین کی تعداد میں اضافہ اور خوش آمدید، اردو ویکیپیڈیا کے آوٹریج، بیداری پروگرامز پر زور دیتے ہوئے تجاویز پیش کیے گئے۔ ایسے علاقے جہاں اردو بولنے والے احباب زیادہ ہیں، جہاں اردو سرکاری اول اور دوم زبان ہے، وہاں پر اردو ویکیپیڈیا کا تعارف کروانا۔ اس بات پر مزمل احمد (صارف:ہندوستانی لینگویج) نے بھر پور تائید کی۔
اسی سلسلے میں اردو ویکیپیڈیا انڈیا یوزر گروپ کی پیش کش احمد نثار نے پیش کی اور اس کی ضرورت پر زور دیا۔ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سینئیر ڈائریکٹر گرانٹمیکنگ محترمہ اناسویاسین گپتا (یو۔ یس۔)، ہیڈ آف ویکیمیڈیا گرانٹس اور گلوبل ساؤتھ پارٹنرشپس مسٹر اصف برطوف (یو۔ یس۔) انڈیا چاپٹر کے ذمہ دار حضرات بھی اس بات کو پہچانا اور مانا بھی۔ اور نہایت ہی خوشگوار ماحول میں یہ گروپ تشکیل پایا۔ اس گروپ کے سربراہ احمد نثار نے یوزر گروپ کی تشکیل بھی کی اور محفل کو تعارف بھی کروایا۔
- یوزر گروپ کے ارکان (صارفین)
- احمد نثار - (تیلگو اور اردو صارف)
- مزمل احمد - (ہندی اور اردو کے صارف)
- ستدیپ گِل - (پنجابی اور اردو کے صارف)
- عزیزالدین - شہر بنگلور کے باشندے، معروف اردو دان - اردو کے نئے صارف۔ یہ پہلی شخصیت ہیں جن کو پہلی تدوین پر تحفے میں ویکیپیڈیا ٹی۔ شرٹ پیش کیا گیا۔
اس طرح اردو ویکیپیڈیا انڈیا وجود میں آیا۔ اس یوزر گروپ کو بھر پور تعاون کرنے کے لیے ویکیمیڈیا فاؤندیشن، انڈیا چاپٹر، سی۔ آئی۔ یس۔ اے۔2۔ کے۔ (بنگلور کا ادارہ، جو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے منسلک ہے اور بھارت میں ویکیپیڈیا پروگرامس کی نگرانی اور تعاون کرتا ہے) وعدہ ہی نہیں کیا بلکہ تیار بھی ہونے کا اعلان کیا۔
اس بات کی تشہیر کے لیے فیس بک پر ایک پیج بنایا گیا، جس کو آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا انڈیا - کمیونٹی - یوزر گروپ - فیس بک
ساتھ ساتھ نیوز پورٹل پر بھی رپورٹ ارسال کی گئی، چند پورٹلز نے شایع بھی کیا، ذیل کے لنکس دیکھیے۔
نگار خانہ
ترمیم-
مختلف زبانوں کے ویکیپیڈینس کے ساتھ۔
-
نثار، عزیز، وشنو وردھن پروجکٹ ڈائریکٹر سی۔ آئی۔ یس۔
-
اردو اور تیلگو صاررفین
-
اردو اور گجراتی صارفین