ویکیپیڈیا:بھارت میں اردو ویکیپیڈیا پروگرام

بھارت میں اردو ویکی پروگرامز : بھارت، سات کروڑ اردو بولنے والوں کا ملک، جس میں 450 اخبار شایع ہوتے ہیں، اردو یونی ورسٹی، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، انجمن ترقی اردو، ہر ریاست کی اردو اکیڈمیاں، غالب اکیڈمی جیسے بڑے ادارے رکھنے والا ملک، جب اردو ویکیپیڈیا کی بات آتی ہے تو ایک فیصد اردو عوام کو اس بات کی خبر نہیں ہے کہ اردو کا ایسا کوئی آنلائن آزاد دائرۃالمعارف بھی ہے۔

اس کی ترویج کے لیے بیڑا اٹھانے والوں میں پہلی شخصیت جناب سید مزمل الدین صاحب ہیں۔ یہ سی۔آئی۔یس۔ کے پروگرام آفیسر کے عہدے پر فائض تھے، تو انہوں نے اردو کا حق ادا کرتے ہوئے پہلی بار اردو ویکیپیڈیا کا ایک ورکشاپ، شہر حیدرآباد دکن، مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی میں منعقد کیا۔ اور اردو ویکی سے اردو والوں کو آراستہ کیا۔

اچھی خبر

ترمیم

نہایت ہی خوشی کی خبر یہ کہ جناب مزمل صاحب کی کاوشوں سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی میں ایک اور اعلیٰ پیمانے پر ورکشاپ منعقد ہونے جارہا ہے۔ جس کے تفصیلات / یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اس پروگرام سے امید ہے کہ اردو قاری، ناظرین، اور صارف حضرات کی تعداد بڑھے گی، جو کہ اردو ویکیپیڈیا کی اشد ضرورت ہے۔

وی۔م۔ف۔ اور فروغی پروگرام

ترمیم

اردو ویکیپیڈیا کے فروغ کے لیے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کیا کرسکتا ہے؟ اردو ویکی پروگرامز پاکستان میں، اردو ویکی پروگرامز بھارت میں اور بھارت - پاک میں مشترکہ طور پر کوئی پروگرام کیا جاسکتا ہے؟ یعنی بھارت-پاک صارفین میٹ اپ۔ ایک میٹ اپ بھارت میں ایک میٹ اپ پاکستان میں۔ تبادلہ خیال صفحہ پر گفتگو کریں۔

مزید دیکھیے

ترمیم