انعامی مقابلہ 2015


5 جون 2015 تک جاری رہنے والے اس انعامی مقابلے کے انعامات اور حصہ لینے کی شرائط درج ذیل ہیں:۔

انعامات

  • 1ہزار روپے۔ ایک انعام
  • 5 سو روپے ۔2 انعامات
  • 2 سو روپے۔ 5 انعامات
  • 1 سو روپے۔20 انعامات
  • ماہنامہ کمپیوٹنگ کا تازہ ترین شمارہ۔100 انعامات
  • ماہنامہ کمپیوٹنگ کے تازہ ترین شمارے کی پی ڈی ایف کاپی ۔ ہر حصہ لینے والے صارف کے لیے۔

نوٹ:بعض انتظامی مجبوریوں کی وجہ سے

  • پی ڈی ایف میگزین کے علاوہ تمام انعامات پاکستانی صارفین کے لیے ہیں۔
  • 200 اور 100 روپے کے انعامات بذریعہ موبائل ایزی لوڈ دئیے جائیں گے۔
  • ایک صارف کے ایک سے زیادہ انعامات جیتنے کی صورت میں اسے ایک ہی بڑا انعام دیا جائے گا۔

ہدایات و شرائط

  • مضمون صرف اردو زبان میں تحریر کیا جا سکتا ہے۔
  • مضمون کا متن ویکیپیڈیا اصول کے تحت آزاد مانا جائے گا۔
  • مضمون کو شروع کر کے ختم کرنے کا وقت طے شدہ (5دن)ہے۔
  • مضمون کسی بھی موضوع پر لکھا جا سکتا ہے۔ دیکھیں:ویکیپیڈیا:معروفیت)

مضمون لکھنے سے پہلے

  • کسی بھی صفحہ پر اوپر موجود تلاش کے خانے (سرچ باکس) میں عنوان لکھ کر تسلی کر لیں کہ جو مضمون آپ لکھنا چاہتے ہیں، کہیں وہ مضمون پہلے سے موجود تو نہیں۔ یا آپ اسی صفحہ کے تبادلۂ خیال پر عنوان لکھ کر، منتظمین سےتسلی کر الیں۔
  • اپنی مرضی کے موضوع کا انتخاب کر کے مضمون لکھ دیں۔کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ الفاظ کی کوئی حد نہیں۔
  • مضمون لکھنے کے بعد اس کے سب سے آخر میں دو درمیانی (کرلی) بریکٹ کے بیچ میں مقابلہ لکھ دیں، جیسے {{مقابلہ}}۔(چاہیں تو یہاں سے ہی کاپی کر کے پیسٹ کر دیں ) ، اس کے بعد محفوظ کا بٹن دبا کر مضمون کو محفوظ کردیں۔محفوظ ہونے کے بعد آپ کے مضمون کے آخر میں ایک نیا معلوماتی باکس ظاہر ہو جائے گا، اس باکس میں دی گئی ہدایات کے مطابق لنک پر کلک کریں۔ اور کھلنے والے فارم میں اپنی معلومات مہیا کر دیں۔ bit.ly/urwiki2015 پروزٹ کر کے بھی فارم تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے ان روابط پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:55, 5 مئی 2015 (م ع و)