ویکیپیڈیا:درخواست اردوسازی

عنوان=
عنوان=

اردو ویکیپیڈیا کے بعض منصوبوں میں انگریزی الفاظ کی اردو سازی کی ضرورت پیش آتی ہے، اسی ضرورت کے پیش نظر یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ہدایات
  • تمام الفاظ کو علیحدہ علیحدہ درج کریں۔
  • چونکہ درخواستیں اکثر ان الفاظ کی دی جاتی ہیں جنہیں اردو ویکی میں عناوین بنایا جاتا ہے، لہذا تمام الفاظ کو [[]] کے درمیان درج کریں۔ اگر درج شدہ لفظ سے اردو ویکی میں رجوع مکرر ہوگا تو معلوم ہوجائے گا۔
  • آپ مکمل جدول بھی کسی صفحہ سے کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں، لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ جن الفاظ کی اردو مطلوب ہے وہ لازما [[]] کے درمیان ہوں۔
  • مزید آسانی کے لیے ذیل میں مثال ملاحظہ فرمائیں:
[[شاملی]]
[[کیرانہ]]
[[گوری گنج، بھارت]]
  • جدول کی مثال:
شمار مضمون تعداد بین الویکی روابط حجم
1 شاملی 13 7427
2 کیرانہ 10 6749
3 Gauriganj,_India 5 9996
4 دھولانا 1 3266
  • جس وقت زیر نظر صفحہ ویکیپیڈیا:درخواست اردوسازی میں انتظار کرنے کی ہدایت موجود ہو، اس وقت نئی درخواست پیش کرنے سے حتماً گریز کریں، اور کچھ دیر بعد دوبارہ تشریف لائیں۔
  • ذیل میں درج اطلاعات کو بطور خاص ملاحظہ فرمالیں۔
اطلاعات
  • روبہ اردو سازی کے دوران مستقل اس صفحہ کو پڑھتا ہے اس لیے نئی درخواست دینے سے گذشتہ دی گئی درخواست رد ہوجائے گی۔
  • ہر عنوان کی اردو سازی کے لیے کم از کم 5 سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔
  • کام مکمل ہونے کے بعد روبہ آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر تکمیل کا پیغام دے گا، لہذا انتظار کی کوفت اٹھانے کی زحمت نہ فرمائیں۔
  • چونکہ یہ اردو سازی کا کام انسانی ہاتھوں کے بجائے روبوٹ سے انجام پذیر ہوتا ہے، اس لیے اغلاط لازما موجود ہوگی۔ آپ انہیں درست کرکے ہی مطلوبہ اردو الفاظ استعمال کریں!
  • اس منصوبہ کا مقصد محض عناوین کی اردو سازی میں صارفین کے لیے کچھ آسانی فراہم کرنا ہے، لہذا روبوٹ کی کارکردگی پر مکمل تکیہ بالکل نہ کریں!
  • آپ کی درخواست کا نتیجہ اس صفحہ پر نہیں پیش کیا جائے گا، بلکہ اس کے لیے ایک علیحدہ صفحہ مخصوص ہے۔ اس مخصوص صفحہ کے ربط کی اطلاع آپ کو تبادلۂ خیال کے پیغام میں مل جائے گی۔
نتائج کے متعلق خصوصی نکات، براہ کرم توجہ فرمائیں
  • نکتہ 1: اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ منصوبہ محض انگریزی زبان کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، لہذا لاطینی ابجد کے علاوہ کسی دوسری زبان مثلا عربی، دیوناگری، چینی وغیرہ ابجد پر مشتمل الفاظ درخواست میں پیش نہ کریں، ہاں ایسے الفاظ کو لاطینی ابجد میں منتقل کرکے پیش کیا جاسکتا ہے۔
  • نکتہ 2: چونکہ یہ اردو سازی کا کام انسانی ہاتھوں کے بجائے روبوٹ سے انجام پذیر ہوتا ہے، اس لیے اغلاط لازما موجود ہوگی۔ آپ انہیں درست کرکے ہی مطلوبہ اردو الفاظ استعمال کریں!
  • نکتہ 3: صفحہ نتائج میں بعض اردو لفاظ [] کے درمیان درج ہونگے، ان کا مطلب یہ ہے کہ روبہ ان الفاظ کے بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کو سمجھ نہیں پایا۔ چنانچہ ایسے الفاظ کی اردو سازی میں غلطی کا قوی امکان ہوتا ہے۔