ویکیپیڈیا:رائے شماری برائے تبدیلی نام اردو ویکیپیڈیا

اردو ویکیپیڈیا کا حالیہ نام وکیپیڈیا نہیں بلکہ منصوبہ ہے۔ کسی بھی صفحہ کے بالکل نیچے کے جانب منصوبہ کا تعارف کے الفاظ نظر آئیں گے، جو درحقیقت وکیپیڈیا کا تعارف ہوتا ہے۔ اس وقت شاید کم ہی ویکیپیڈیاز ایسی ہوگی جن کا نام wikipedia کے بجائے project ہوگا۔ اکثر ویکیپیڈیاز کا نام ویکیپیڈیا ہے۔ یہ رائے شماری اس لیے کی جارہی ہے کہ بسااوقات منصوبہ نام ہونے کی وجہ سے نظامی پیغامات کے تراجم واضح نہیں ہوپاتے۔ اب تمام احباب اس سلسلہ میں اپنی آراء پیش کریں کہ نام تبدیل کیا جانا چاہیے یا نہیں۔
واضح رہے کہ منصوبہ: نام فضا سے شروع ہونے والے صفحات حذف نہیں ہونگے، جس طرح باب: نام فضا کے ساتھ ہوا تھا۔ بالفرض اگر حذف ہوگئے تو میڈیاوکی کے ذمہ داران ان صفحات کو بحال کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔
حسب روایت رائے شماری 6 نومبر 2012 سے شروع ہوکر 13 نومبر 2012 ایک ہفتہ جاری رہے گی۔ --محمد شعیب 20:18, 5 نومبر 2012 (UTC)

رائے دیں

  تائید۔ --محمد شعیب 20:18, 5 نومبر 2012 (UTC) بعض نظامی پیغامات کے تراجم میں آسانی ہوگی، نیز دیگر ویکیپیڈیاوں سے یکسانیت رہے گی۔   تائید کیا پھر منصوبہ کے لئے ویکیپیڈیا کے ساتھ ساتھ وکی بھی استعمال کیا جا سکے گا؟ مختصر راہوں کے لئے؟--شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 20:58, 5 نومبر 2012 (UTC)

جی سمیع بھائی، لیکن آپ اگر مختصر راہیں بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو کچھ توقف کرلیں، اس رائے شماری پر عمل درآمد کے بعد یہ کام بخوبی کیا جاسکے گا۔ --محمد شعیب 06:27, 6 نومبر 2012 (UTC)

  تائید — برائے مہربانی، یہاں یہ بھی فیصلہ کرتے چلیں کہ نام فضاء ”منصوبہ:“ اور ”ویکیپیڈیا:“ کہاں کہاں استعمال ہونے چاہیے؛ یعنی، اِن دونوں میں تمیز کس طرح کی جائے۔ ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 21:02, 5 نومبر 2012 (UTC)

  1. اگر میں غلط نہیں ہوں، تو منصوبہ لفظ کا استعمال نہیں کیا جائے گا، مثلا منصوبہ [[منصوبہ:وکیپیڈین]] پھر [[ویکیپیڈیا:وکیپیڈین]] ہوگا. --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 22:47, 5 نومبر 2012 (UTC)
جی درست کہا آپ نے، منصوبہ: نام فضا سے شروع ہونے والے تمام صفحات ویکیپیڈیا: نام فضا کے جانب منتقل ہوجائیں گے۔ اسی ضمن میں ایک گذارش بھی کرتا چلوں کہ لفظ وکیپیڈیا کے استعمال (واو کے بعد یا غیر موجود) کے بجائے ویکیپیڈیا (واو کے بعد یا کے ساتھ) استعمال کریں۔ --محمد شعیب 06:27, 6 نومبر 2012 (UTC)

  تائید -- ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 21:03, 5 نومبر 2012 (UTC)

  تائید۔ -- رحمت عزیز چترالی 04:18, 6 نومبر 2012 (UTC)

  تائید --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:23, 6 نومبر 2012 (UTC)

  تائید ----فیروز اردووالا (تبادلۂ خیال) 18:43, 8 نومبر 2012 (UTC)

  تائید-- --Kalamkaar (تبادلۂ خیال) 20:00, 12 نومبر 2012 (UTC)

نتیجہ

نتیجہ تائید
  تائید 8
  تنقید 0
  • موافقت میں آنے والی آراء: 8
  • مخالفت میں آنے والی آراء: 0
باتفاق رائے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اس سلسلہ میں بگ زلا پر دو بگ کھولے گئے ہیں۔ ایک تبدیلی نام کے لیے اور دوسرا بگ ان صفحات کی محفوظ منتقلی کے لیے جو منصوبہ: سے شروع ہوتے ہیں۔ یہ دونوں بگ ویکیمیڈیا کے مضیف اور میڈیاویکی کے ایک رکن کے جانب سے کھولے گئے ہیں۔

نتیجتاً درخواست دینے کے چند ہی گھنٹہ بعد اردو ویکیپیڈیا کا نام منصوبہ سے تبدیل ہوکر ویکیپیڈیا کردیا گیا۔