ویکیپیڈیا:سواستھ
تعارف | میل ملاپ | اہداف | آئندہ |
سواستھ سنسکرت زبان کا ایک لفظ ہے جس میں سوا کے معنی میرا اور استھا کے معنی ہونا ہے۔ بھارت کی دس مختلف زبانوں میں سواستھ کے معنی صحت اور عافیت کے ہیں۔ سواستھ ویکیپیڈیا کا ایک خصوصی منصوبہ ہے جس کے تحت بھارت میں صحت کے تعلق سے بیداری مہم کو فروغ دیا جائے گا۔ اس منصوبہ کا مقصد ملک کی دس زبانوں میں صحت کی معلومات کی فراہمی ہے۔ ابتدا میں دس موضوعات پر مضامین بنائے جائیں گے۔
ویکی سواستھ کا مقصد ویکیپیڈیا پر بھارتی زبانوں میں صحت سے متعلق معلومان فراہم کرنا ہے اور اس منصوبہ میں ویکیپیڈیا کو ایک فورم کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کو کچھ کمیونیٹیوں کا تعاون حاصل ہے۔ بھارتی زبانوں میں انٹرنیٹ پر صحت کے بنیادی مسائل پر معلومات کا فقدان ہے۔ چونکہ بھارت ایک کثیر آبادی والا ملک ہے اور یہاں زبانیں بھی بہت ہیں۔ تمام زبانوں کے بولنے والے لوگوں کو ان کی زبان میں صحیح معلومات حاصل کرنے کا حق حاصل ہے تاکہ وہ صحت سے متعلق فیصلے لے سکیں اور ٹیکہ کاری، فیملی پلاننگ، غذائیت، بچوں کی نشونما اور بچوں کی نفسیاتی جیسے بنیادی مسائل کو جان سکیں۔ بھارت میں انٹرنیٹ تو بہت سے لوگوں کے پاس ہے مگر براہ راست کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہر کسی کے بس کا نہیں ہے اور نہ ہی قریہ قریہ طبی سہولیات بآسانی مہیا ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے اگر علاقائی زبان میں صحت کی معلومات تک رسائی مفت اور آسان بنائی جائے تو عوام قابل از وقت کسی بیماری کا مداوا کرسکتی ہے مثلا پیچش کی بیماریاں بہت عام ہیں جو بہت سے لوگوں کی جان لے لیتی ہے اور اس کی ایک وجہ والدین کو بیماری اور اس کے بچاو کی صحیح معلومات کا نہ ہونا ہے۔ |