ویکیپیڈیا:منتخب مضامین/2024/دسمبر 14
بھارت میں کووڈ 19 کی وبا کے دوران مسلمانوں کی سماجی خدمات ان خدمات میں سے ایک ہے جو 2020ء اور 2021ء میں بھارت میں کووڈ 19 کی عالمی وباکے دوران میں کی گئی۔ اس کے بعد قومی اور ریاستی سطح کے لاک داؤنوں، صنعتی تنزل، بے روزگاری اور عام طور سے شہریوں کی آمدنیوں میں بھاری کمی کے حالات کی وجہ سے ملک کے اپنے ہی شہریوں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جذبہ بھی دیکھنے میں آیا۔ کئی شہریوں نے انفرادی طور پر یا تنظیمی طور پر اہل وطن کی بلا لحاظ مذہب مدد کی کوشش کی۔ ان میں قابل ذکر سکھ فرقے کے افراد رہے، جنھوں نے جگہ جگہ لنگر اور دیگر طور طریقوں سے مدد کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر بھارت کے مسلمانوں نے بھی انفرادی اور تنظیمی طور پر نمایاں امدادی کردار ادا کیا۔