ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/S.M.Samee (دوسری نامزدگی)
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
اردو ویکیپیڈیا سے کافی حد تک واقفیت ہو چکی ہے اور یہاں متحرک منتظمین کی بھی اشد ضرورت ہے۔ اسی لئے میں یہاں منتظمی کے لئے درخواست دائر کر رہا ہوں۔ سمیعگفتگو 17:45, 10 فروری 2013 (م ع و)
سوالات
جناب S.M.Samee صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
- ج: بطور منتظم میں انضمام طلب مضامین، زمرہ:سریع حذف شدگی، محفوظ صفحات میں تبدیلی، تخریب کاری، حلیہ تبدیلیوں پر نظر اور اردو ویکی کی ترقی کے لئے سرگرم رہوں گا.
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
- ج: کوئی خاص نہیں لیکن اگر کوئی ہے تو منصوبہ لاپتہ ویکیپیڈین
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
- ج: نہیں، لیکن مستقبل میں کشیدگی کی صورت میں احترام بھری گفتگو اور رائے شماری دائرۃ المعارف کی ترقی میں موثر تعاون کے لیے کلید کی حیثیت رکھتا ہے۔
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔
- ج: برادری کے سبھی لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اسی لئے ہر ویکیپیڈین کسی نہ کسی انداز سے متاثر کرتا ہے .
- —خادم— تبادلۂ خیال 18:52, 10 فروری 2013 (م ع و)
رائے شماری
تائید
- تائید۔ —خادم— تبادلۂ خیال 06:08, 11 فروری 2013 (م ع و)
- تائید ۔ دراصل میں پہلے کی طرح فعال نہیں رہ سکوں گا۔ پہلے میری نظر ہمہ وقت حالیہ تبدیلیوں پر نظر رہتی تھی لیکن اب کچھ عرصہ سے میں وہ کام سر انجام نہیں دے پا رہا ہوں۔ اس لئے اگر موصوف حالیہ ترامیم پر نظر رکھیں تو میری تائید ہے۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 06:46, 27 فروری 2013 (م ع و)
تنقید
- تنقید ان دنوں تین منتظمیں ہمہ وقت اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہیں، اس لیے مزید منتظم کی اس وقت ضرورت معلوم نہیں ہو رہی۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 21:20, 10 فروری 2013 (م ع و)
- تنقید --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:45, 11 فروری 2013 (م ع و)
تبصرہ
- یہاں منتظمین کی اشد ضرورت ہے، محض دو منتظمین سے کیا ہوتا ہے، ان میں بھی اگر ایک دو چلے گئے تو بس خالی ہوگیا اردو ویکیپیڈیا۔ یہاں کوئی فرد کام کرنا چاہ رہا ہو اور اس کے لیے منتظمی کے اختیارات کی ضرورت ہو تو بلاتکلف دینے چاہیے۔ یہ نہ دیکھیں کہ کتنے منتظمین ہیں۔ یہ بنیاد ہی غلط ہے کہ اتنے منتظمین ہیں تو اختیارات نہ دیے جائیں، انفرادی بنیاد پر پرکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ جب کوئی فرد انتظامی امور سے منسلک ہوتا ہے تو اردو ویکی سے اس کی وابستگی بھی گہری ہوجاتی ہے۔ ویسے تو ہمارے پاس افراد کی قلت ہے، ایسے وقت میں آنے والے افراد جن کے حوصلے بھی بلند ہوں ان کی حوصلہ شکنی اگر ہم کرتے رہیں تو اردو ویکی کا تو خدا ہی محافظ ہے۔ میری درخواست ہے کہ احباب دوبارہ غور کریں اپنی آراء پر۔ —خادم— تبادلۂ خیال 06:09, 11 فروری 2013 (م ع و)
- یہاں ویکیپیڈیا پر سب برابر ہیں اور کسے سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں۔ لیکن میں کسی بھی چیز کے حصول کے لیے غلط طریقہ اپنانے کے مخالف ہوں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 06:28, 11 فروری 2013 (م ع و)
- کچھ برس پہلے جب میں نے وکیپیڈیا پر لکھنا شروع کیا تو کچھ ہی دن بعد ثاقب صاحب نے منتظمی اختیارات دے دیے۔ اس وقت چند ہی لکھنے والے تھے۔ اب ایسا کرنا ممکن نہیں کہ ہر شخص کو منتظم بنا دیا جائے۔ مگر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ تقریباً ہر آنے والا منتظم بننے کا خواہش رکھتا ہے۔ اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ کیا موجودہ منتظمین کا رویہ تحکمانہ ہے؟ کیا صارفین کو اس بات کا احساس دلایا جاتا ہے کہ منتظم کی رائے زیادہ اہم ہے؟ کیا فیصلے بغیر مشورہ کے ہوتے ہیں؟ اس لیے ہم سب کو اپنے باطن میں جھانکنے کی ضرورت ہے اور اپنا رویہ درست کرنے اور کی سعی کرنا ہے اور دھیما لہجہ اپنانا ہے۔ جو لوگ سلمان صاحب سے واقف ہیں ان کی مثال اپنانی چاہیے۔ وکیپیڈیا کے کئی صارفین ایسے ہیں جن نے عمدہ خدمات انجام دی ہیں مگر منتظمی کے امیدوار نہیں ہوئے۔ ان میں شہاب صاحب اور قیصرانی صاحب کے نام ذہن میں آ رہے ہیں۔ اگرچہ ان اصحاب کو اردو وکیپیڈیا کی حکمت عملی سے اختلافات بھی رہے ہیں مگر ان کی رائے کی اہمیت ان کے منتظم نہ ہونے کی وجہ سے کم نہیں سمجھی جاتی۔ مگر جیسا کہ پہلے کہا کہ اگر ایسا تاثر ہے تو اس کو ذائل کرنے کے اقدامات کرنے چاہیے ہیں اور قواعد کی سب سے زیادہ پابندی ان پر فرض بنتی ہے جن کو منتظمی دی گئی ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:19, 25 فروری 2013 (م ع و)
- آپ نے انتہائی اہم بات کے جانب توجہ دلائی ہے، میں اپنی اصلاح کی کوشش کروں گا، نیز اگر کسی بھی صارف کو میرے کسی جملہ سے اس طرح کچھ محسوس ہوا ہو تو انتہائی معذرت اس عزم کے ساتھ کہ آئندہ یہ شکایت کا موقع نہیں آئے گا۔ لیکن میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ یہاں کے منتظمین کچھ اس طرح کا رویہ روا رکھتے ہونگے۔ البتہ اس کی وجہ میرے خیال میں یہ ہوسکتی ہے کہ جب کوئی صارف یہاں باقاعدہ کام کا آغاز کرے بالخصوص سانچہ جات اور زمرہ جات پر تو پھر منتظمی کے اختیارات ضروری ہوجاتے ہیں۔ —خادم— تبادلۂ خیال 06:58, 25 فروری 2013 (م ع و)
- وضاحت
- میں شہزادہ محمد سمیع اللہ کی درخواست برائے منتظم کی مخالفت کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔
- ۱۔ منصوبہ:منتظمین/رائے شماری/S.M.Samee
- جانتے بوجھتے ہوئے جرابی کٹھ پتلی صارف:Sahlay کا استعمال۔
- ۲۔ تبادلۂ خیال صارف:S.M.Samee#منتظمی
- طریقہ کا جانتے ہوئے غلط انداز سے رسائی حاصل کرنے کی کوشش۔
- ۳۔ پہلی رائے شماری سے متن ہٹانے کی کوشش۔
- احباب کے نزدیک ضابطہ، اصول، قانون، اخلاق اور سچائی کی اہمیت ہونا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں تو میں پھر بھی اپنے اصولوں پر قائم رہوں گا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 08:28, 27 فروری 2013 (م ع و)
- میں کسی ذاتی بنیاد پر سمیع بھائی کی حمایت نہیں کررہا ہوں۔
- 1. جرابی کٹھ پتلی کے استعمال پر کیا ویکیپیڈیا کی منتظمی کے دروازے بند ہوجاتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو بطور صارف بھی دروازے بند ہونے چاہیے۔ اس رائے شماری میں سمیع بھائی کی جانب سے اس طرح کی حرکت سامنے نہیں آئی بلکہ پابندی ختم ہونے کے بعد بحیثیت مجموعی انہوں نے ویکیپیڈیا کے مفاد میں ہی کام کیا ہے۔
- 2. ممکن ہے طریقہ کار سمجھے میں کوئی غلطی ہوجائے تو یہ مواخذہ کی وجہ نہیں بننی چاہیے۔
- 3. پہلی رائے شماری سے متن ہٹانا جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ غلط فہمی پر مبنی ہے نہ کہ دانستہ کارروائی۔ —خادم— تبادلۂ خیال 08:57, 27 فروری 2013 (م ع و)
- ۱۔ ہم ویکیپِڈیا کا حصہ ہیں۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر اس کا رد عمل دیکھ لیجیے۔
- ۲۔ طریقہ کار سمجھنے میں غلطی کیسے ہو سکتی ہے جب آپ پہلے ایک عمل سے گزر چکے ہوں۔
- ۳۔ غلط فہمی میں پہلے ہی کہ چکا ہوں کہ ضابطہ، اصول، قانون، اخلاق اور سچائی کی اہمیت ہونا چاہیے۔ میں کبھی بھی بے اصولی کا ساتھ نہیں دے سکوں گا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:12, 27 فروری 2013 (م ع و)
- 3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
- ج: نہیں، لیکن مستقبل میں کشیدگی کی صورت میں احترام بھری گفتگو اور رائے شماری دائرۃ المعارف کی ترقی میں موثر تعاون کے لیے کلید کی حیثیت رکھتا ہے۔
- اور ہو سکے تو اس نہیں کی وضاحت بھی کر دیجیے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:19, 27 فروری 2013 (م ع و)
- یہ رائے شماری کتنے عرصے تک جاری رہے گی۔ کیا اس مرتیہ بھی پہلی مرتبہ کی طرح کسی رات کو اچانک سمیع صاحب اپنی راِئے دینے کے بعد فورا راِئے شماری ختم ہونے کا اعلان کر دیں گے۔دیکھیے نہلے پے دہلا --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:39, 27 فروری 2013 (م ع و)
- اور ہو سکے تو اس نہیں کی وضاحت بھی کر دیجیے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:19, 27 فروری 2013 (م ع و)
نتیجہ
تائید | تنقید | معتدل | آراء اظہار |
شرح تائید (تائید/اظہار) |
شرح تائید (تائید/تنقید) | |
---|---|---|---|---|---|---|
2 | 2 | 0 | 0 | 4 | 50 % | 50 % |
تنقیدی فیصلہ بروز 27 فروری 2012 ہوا۔ |